ہندوستان جمعہ سے ہیگلے اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں اپنی گیند بازی کے انتخاب سے متعلق الجھن دور کرنے اور عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کرے گا۔
EPAPER
Updated: November 26, 2026, 10:01 PM IST | Christchurch
ہندوستان جمعہ سے ہیگلے اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں اپنی گیند بازی کے انتخاب سے متعلق الجھن دور کرنے اور عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کرے گا۔
ہندوستان جمعہ سے ہیگلے اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں اپنی گیند بازی کے انتخاب سے متعلق الجھن دور کرنے اور عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مہم کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کرے گا۔ ویلنگٹن میں کھیلا گیا ابتدائی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ۲؍ میچوں کی سیریز ۰۔۰؍ سے برابر ہے۔ ایسے میں کپتان شبھ من گل اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو تیز گیند بازی کے شعبے کی تشکیل کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے ہوں گے، کیونکہ ہندوستان پہلے میچ میں اپنی برتری کو جیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
Ready for the final chapter of NZ tour 🏏 📸 Snapshots from #TeamIndia`s training session at Hagley Oval ahead of the 2nd Test 🤍 #NZvIND https://t.co/L5AFKzGkfG
— BCCI (@BCCI) November 26, 2026
محمد سراج کی ممکنہ واپسی، آکاش دیپ کی جگہ اور گرنور برار کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کرانے کا امکان ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کے سامنے انتخاب سے متعلق اہم سوالات میں شامل ہیں۔ ہندوستان کے تیز گیند بازوں کو ویلنگٹن میں سخت محنت کرنی پڑی، جہاں جسپریت بمراہ، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا اور انشل کمبوج نے مجموعی طور پر ۱۸۲؍ اوور پھینکے۔ ٹیم انتظامیہ کو یہ فیصلہ کرنے سے پہلے ان کی فٹنس اور تازگی کا جائزہ لینا ہوگا کہ آیا اسی امتزاج کو برقرار رکھا جائے یا اس میں تبدیلی کی جائے۔
سراج کا تجربہ اور نئی گیند سے گیند کو حرکت دینے کی صلاحیت ٹیم کے گیند بازی کے شعبے کو مضبوط بنا سکتی ہے، خاص طور پر ہیگلے اوول میں، جہاں روایتی طور پر تیز گیند بازوں کو مدد ملتی ہے۔ دوسری طرف، اگر ہندوستان گیند بازی میں ایک نئے تیز گیند باز کو شامل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو گرنور ایک اور متبادل فراہم کرتے ہیں۔ گیند بازی کا کام کافی بھاری رہا: بمراہ نے ۴۹؍ اوور، پرسدھ کرشنا اور انشول کمبوج نے ۴۵۔۴۵؍ اوور جبکہ آکاش دیپ نے ۴۳؍ اوور پھینکے۔ ہندوستان ان چاروں کو برقرار رکھے گا یا سراج یا برار کو ٹیم میں شامل کرے گا، اس کا انحصار تجربے، موجودہ فارم اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ضرورت کے درمیان توازن پر ہوگا۔
ہیگلے اوول کا ریکارڈ تیز گیند بازوں کے حق میں ہے۔ اس میدان پر کھیلے گئے مردوں کے ۱۵؍ ٹیسٹ میچوں میں تیز گیند بازوں نے مجموعی طور پر ۴۸۴؍ میں سے ۴۴۴؍وکٹ حاصل کیے ہیں، یعنی تقریباً ۹۲؍ فیصد وکٹ تیز گیند بازوں کے حصے میں آئے ہیں۔ اس سے ۴؍ تیز گیند بازوں پر مشتمل ٹیم کی تشکیل ایک مضبوط امکان بن جاتی ہے، اگرچہ ٹیم انتظامیہ اس گروپ میں تبدیلی پر بھی غور کر سکتی ہے۔ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کو پوری طرح آؤٹ کرنے میں ہندوستان کی ناکامی کے بعد انتخاب کا یہ سوال خاص طور پر اہم ہو گیا ہے۔ پہلی اننگز میں خاطر خواہ برتری حاصل کرنے کے باوجود، جب پچ پر بلے بازی آسان ہو گئی تو مہمان ٹیم کو حریف پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی۔
یہ بھی پڑھئے:رندیپ ہڈا، شردھا کپور سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے انداز سیکھ رہے ہیں
ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز ۹؍ وکٹوں پر ۷۲۰؍ رن بنا کر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ۳۵۲؍ رن کی برتری حاصل کی تھی۔ تاہم نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں کافی عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا، ۱۲۰؍ اوور تک بلے بازی کی اور ۵؍ وکٹ پر ۲۳۹؍ رن بنا کر ہندوستان کو جیت سے محروم کر دیا۔ ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے میچ کے آخری ۴۳؍ اوور تک اپنے وکٹ محفوظ رکھتے ہوئے بلے بازی کی اور ہندوستانی گیند بازوں کو ناکام بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
میچ ڈرا ہونے کے سبب ہندوستان کو ابتدائی ٹیسٹ سے ۴؍ پوائنٹ ملے اور۲۷۔۲۰۲۵ء کے ڈبلیو ٹی سی مرحلے میں اس کا پوائنٹس فیصد ۵۰؍ رہا، جس کے ساتھ وہ درجہ بندی میں چوتھے مقام پر ہے۔ نیوزی لینڈ۶۷ء۶۶؍ پوائنٹس فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ کرائسٹ چرچ میں جیت سے ہندوستان کو ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جگہ بنانے کی سمت ایک اہم تقویت ملے گی، جبکہ ایک اور میچ ڈرا ہونے کا مطلب اس مہم میں مزید پوائنٹس گنوانا ہوگا، جہاں ہر نتیجہ اہمیت رکھتا ہے۔ہندوستان کو اپنی بلے بازی کی صلاحیت پر بھی کافی اعتماد ہوگا۔ کے ایل راہل کے ۱۳۶؍ اور رشبھ پنت کے ۱۲۸؍ رن کے ساتھ شبھ من گل کے ۹۸؍ رن نے بلے بازی کی ٹیم کی گہرائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب چیلنج یہ یقینی بنانا ہے کہ اس طرح کے شاندار اسکور کو ایسی گیند بازی کی کارکردگی کا ساتھ ملے جو حریف کے ۲۰؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی اور کاروباری معلومات تک غیر مجاز رسائی کی
دوسری طرف نیوزی لینڈ کو تیز گیند باز بلیئر ٹکنر کے بغیر کھیلنا ہوگا، جو دائیں ران کے پچھلے حصے کے پٹھے میں چوٹ کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میٹ فشر کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور وہ کرائسٹ چرچ میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔ میزبان ٹیم کو اس کے باوجود ویلنگٹن میں اپنی جدوجہد سے اعتماد ملے گا، جہاں پہلی اننگز میں ۳۵۲؍ رن سے پیچھے رہنے کے باوجود وہ میچ بچانے میں کامیاب رہی۔ دباؤ میں طویل وقت تک بلے بازی کرنے کی ان کی صلاحیت ایک بار پھر ہندوستان کے صبر اور گیند بازی کے وسائل کا امتحان لے سکتی ہے۔گل کے لیے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ یہ دکھانے کا ایک موقع ہے کہ ہندوستان اپنی بلے بازی کی طاقت اور گیند بازی کی گہرائی کو مکمل کارکردگی میں تبدیل کر سکتا ہے۔ ٹیم ایسے ایک اور نتیجے سے بچنے کی خواہش مند ہوگی، جس میں مضبوط پوزیشن بھی اسے جیت دلانے میں ناکام رہے۔ سیریز کا فیصلہ ابھی باقی ہونے کے سبب ہندوستان زیادہ جارحانہ گیند بازی کی کوشش کرے گا، جبکہ نیوزی لینڈ اپنی سرزمین کے حالات اور اپنے مضبوط حوصلے کا فائدہ اٹھا کر میچ پر گرفت برقرار رکھنے کا ہدف رکھے گا۔