• Thu, 26 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اپنے ہی ملک میں اوبر کپ جیتنا میرا خواب ہے: پی وی سندھو

Updated: November 26, 2026, 9:06 PM IST | Mumbai

دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہندوستان کے لیے پہلا اوبر کپ خطاب جیتنے کا ایک اور موقع چاہتی ہیں۔ یہ بیان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بائی) کو ۲۰۲۸ء بی ڈبلیو ایف تھامس اور اوبر کپ فائنلز کی میزبانی نئی دہلی میں ملنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

PV Sindhu.Photo;INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این

دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہندوستان کے لیے پہلا اوبر کپ خطاب جیتنے کا ایک اور موقع چاہتی ہیں۔ یہ بیان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بائی) کو ۲۰۲۸ء بی ڈبلیو ایف تھامس اور اوبر کپ فائنلز کی میزبانی نئی دہلی میں ملنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ۲۰۱۴ء میں جب دارالحکومت نے پہلی بار ان چیمپئن شپ کی میزبانی کی تھی، تب سندھو نے ہندوستان کو پہلا اوبر کپ تمغہ، یعنی کانسہ کا تمغہ، دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:رندیپ ہڈا، شردھا کپور سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے انداز سیکھ رہے ہیں

سندھو نے کہاکہ مجھے ۲۰۱۴ء میں دہلی میں جیتے گئے کانسہ کے تمغے پر فخر ہے۔ اگر مجھے اپنے ملک میں ایک بار پھر اوبر کپ کھیلنے کا موقع ملا تو میری خواہش ہوگی کہ ہم پورا سفر طے کرکے خطاب جیتیں۔ میں جانتی ہوں کہ اپنی ٹیم کی ساتھیوں کے ساتھ پوڈیم پر کھڑے ہونے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ ہندوستانی شائقین کے سامنے مل کر ٹرافی اٹھانا میرے کریئر کے سب سے قابلِ فخر لمحات میں سے ایک ہوگا۔ یہ میزبانی ایسے وقت میں ملی ہے جب بائی گوہاٹی میں ۲۰۲۵ء عالمی جونیئر چیمپئن شپ اور نئی دہلی میں ۲۰۲۶ء عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد کرچکا ہے۔ سندھو نے کہا کہ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما اور سنجے مشرا کی قیادت میں ہونے والی کوششوں کے باعث ہندوستانی کھلاڑیوں اور شائقین کو اپنے ملک میں بیڈمنٹن کے بڑے ٹورنامنٹس دیکھنے کے زیادہ مواقع ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی اور کاروباری معلومات تک غیر مجاز رسائی کی

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں عالمی چیمپئن شپ کے دوران دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں نے مجھے بتایا کہ شائقین کے درمیان سے گزرتے ہوئے انہیں کتنا اچھا محسوس ہوا۔ مجھے فخر ہے کہ میری نسل کو اپنے ہی ملک میں عالمی چیمپئن شپ کھیلنے کا موقع ملا۔ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما، سنجے مشرا اور بائی کی پوری ٹیم نے ان ٹورنامنٹس کو ہندوستان لانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔  ۲۰۲۸ء  اولمپک سال بھی ہے اور نوجوان کھلاڑی دیکھ سکیں گے کہ ہندوستانی ٹیم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا کس طرح مقابلہ کرتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اسٹیڈیم سے نکلتے وقت ان کے دل میں بھی اس کورٹ پر کھیلنے اور ایک دن ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا عزم ہوگا۔  ۲۰۲۶ءمیں ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے ملک سے باہر سپر۳۰۰؍ یا اس سے اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں ریکارڈ نو بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور خطاب جیتے ہیں۔ آئندہ دو برسوں میں بائی ان کامیابیوں اور نئی دہلی عالمی چیمپئن شپ میں ملنے والی حمایت کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ ۲۰۲۸ءمیں فائنلز کی واپسی کے ساتھ ۱۴؍ برس میں پہلی بار شائقین کو اپنے ملک میں بیڈمنٹن کی عالمی ٹیم چیمپئن شپ میں ہندوستانی مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK