آخری بار آپ کب سنیما گھر جا کر دل کھول کر ہنسے تھے اور بھرپور لطف اٹھایا تھا؟ اس دسمبر ایک ایسی فلم آنے والی ہے جو ناظرین کو مکمل تفریح فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔
EPAPER
Updated: May 13, 2026, 11:00 AM IST | Mumbai
آخری بار آپ کب سنیما گھر جا کر دل کھول کر ہنسے تھے اور بھرپور لطف اٹھایا تھا؟ اس دسمبر ایک ایسی فلم آنے والی ہے جو ناظرین کو مکمل تفریح فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔
دل راجو پیش کر رہے ہیں اکشے کمار، ودیا بالن اور انیس بزمی کی فیملی انٹرٹینر فلم ۴؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کی ریلیز ہوگی۔ آخری بار آپ کب سنیما گھر جا کر دل کھول کر ہنسے تھے اور بھرپور لطف اٹھایا تھا؟ اس دسمبر ایک ایسی فلم آنے والی ہے جو ناظرین کو مکمل تفریح فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔اکشے کمار، ودیا بالن اور ہدایتکار انیس بزمی ایک بار پھر ایک بڑے فیملی انٹرٹینر کے لیے ساتھ آ رہے ہیں۔ اس بغیر عنوان والی کامیڈی فلم کی ریلیز تاریخ ۴؍ دسمبر۲۰۲۶ء مقرر کی گئی ہے۔
حال ہی میں فلم کا کیرالہ شیڈول مکمل ہوا ہے اور خبریں ہیں کہ میکرز جلد ہی اکشے کمار کا نیا لک یا اسٹائل شیئر کر سکتے ہیں۔یہ فلم ہندی سنیما کی کامیاب ترین اداکار- ہدایتکار جوڑیوں میں سے ایک اکشے کمار اور انیس بزمی کو دوبارہ ساتھ لا رہی ہے۔ دونوں اس سے پہلے بھی کئی تفریحی فلمیں بنا چکے ہیں جنہیں ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ کامیڈی، مزاح اور فیملی انٹرٹینمنٹ کے لیے مشہور یہ جوڑی اس سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث فلموں میں شمار کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بادل سرکار نے ڈراموں کے ذریعہ بیداری پیدا کی
سری وینکٹشورا کریئشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں اکشے کمار، ودیا بالن کے ساتھ راشی کھنہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی جبکہ وجے راز اور سدیش لہری بھی فلم کا حصہ ہیں۔ یہ فلم اکشے کمار اور ودیا بالن کی جوڑی کو بھی دوبارہ بڑے پردے پر ساتھ لا رہی ہے۔ دونوں اس سے پہلے کئی مقبول فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور ناظرین آج بھی ان کی جوڑی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایران کا انتباہ، دوبارہ حملہ ہوا تو۹۰؍ فیصد یورینیم افزودگی کی جائے گی
فلم کو شریش ریڈی اور کلدیپ راتھوڑ پروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ کیپ آف گڈ فلمز بھی اس پروجیکٹ سے منسلک ہے۔ یہ سری وینکٹشورا کریئشنز کی ۶۰؍ویں فلم ہے۔ پروڈیوسر دل راجو ایک بار پھر ایسی فلم کے ساتھ آرہے ہیں جس میں بڑی اسٹارکاسٹ، شاندار ہدایتکار اور مکمل تفریحی پیکیج دیکھنے کو ملے گا۔ فلم کی شوٹنگ طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے اور مانا جا رہا ہے کہ یہ ۲۰۲۶ء کے آخر کی سب سے بڑی فیملی انٹرٹینر فلموں میں سے ایک ہوگی۔ ایسے وقت میں جب بڑے پردے پر ایکشن اور شاندار فلموں کا دور ہے، یہ فلم پورے خاندان کو دوبارہ سنیما گھروں تک کھینچ لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔