Inquilab Logo

ماحول دوست ہیں؟ انوائرمینٹل انجینئر بن سکتے ہیں

Updated: April 13, 2024, 5:21 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

انوائرمینٹل (ماحولیاتی ) انجینئرز کان کنی، مینوفیکچرنگ، تعمیرات اور دیگر صنعتی منصوبوں کی وجہ سے آلودگی اور فضلہ کو کم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کیلئے کام کرتاہے۔

An environmental engineer ensures the safety of the environment during industrial operations. Photo: INN
انوائرمینٹل انجینئرصنعتی کاموں کے دوران ماحول کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ تصویر : آئی این این

انوائرمینٹل (ماحولیاتی ) انجینئرز کان کنی، مینوفیکچرنگ، تعمیرات اور دیگر صنعتی منصوبوں کی وجہ سے آلودگی اور فضلہ کو کم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کیلئے کام کرتاہے۔ ماحولیاتی انجینئر ماحولیاتی تحفظ کے طریقوں کو ان کمپنیوں کے ساتھ مربوط کرتا ہےجن کے ساتھ وہ کام کرتی ہیں تاکہ ماحولیاتی قوانین اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، ماحولیاتی انجینئرز مختلف ذیلی شعبوں میں کام کر سکتے ہیں جن میں سوئل مینجمنٹ،ایکو لاجیکل سسٹین ابلیٹی اور انوائر مینٹل ڈیولپمنٹ کے شعبے شامل ہیں۔
انوائر مینٹل انجینئر کا مستقل
 ماحولیاتی انجینئرز کی ملازمت میں ۲۰۲۲ءسے ۲۰۳۲ء تک ۶؍ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ملک اور دنیا میں ماحولیات کیلئے بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے ماحولیاتی انجینئر کی مانگ میں اضافے کا امکان ہے۔ اس کیلئے علاوہ آبی وسائل کے انتظام، قابل تجدید توانائی، اور آلودگی پر قابو پانے جیسے شعبوں میں ملازمت کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔
انوائر مینٹل انجینئر کیسے بنیں؟
بارہویں(سائنس) کم از کم ۶۰؍ فیصد نمبرات سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بارہویں میں فزکس، کیمسٹری اور میتھس مضامین رہنالازمی ہیں۔
بارہویں بعد ۴؍ سالہ ڈگری بی ای یا بی ٹیک اِن انوائر مینٹل انجینئرنگ کیا جاسکتا ہے۔ ماسٹرز پروگرام میں ۲؍ سالہ ایم ای یا ایم ٹیک ان نوائر مینٹل انجینئرنگ کیا جاسکتا ہے۔
دسویں بعد ۳؍ سالہ ڈپلوما اِن انوائر مینٹل انجینئرنگ بھی کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی،دہلی
وی جے ٹی آئی،ممبئی
کالج آف انجینئرنگ، پونے(سی او ای پی)
سویتا اسکول آف انجینئرنگ، تمل ناڈو
انوائر مینٹل انجینئر کی تنخواہ
انوائر مینٹل انجینئر کی سالانہ اوسط تنخواہ ۱۰؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK