Inquilab Logo Happiest Places to Work

کبوتروں کے بچے عموماً نظر نہیں آتے، کیوں؟

Updated: June 28, 2024, 4:32 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

کبوتر ایسا پرندہ ہے جو شہروں میں بہت زیادہ نظر آتا ہے۔بہت سے لوگ اسے پالنے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ اسی لئے کچھ کبوتر جنگلی ہوتے ہیں تو کچھ پالتو۔

Pigeons build their nests on tall buildings or their windows.  Photo: INN
کبوتر اپنے گھونسلے بلند و بالا عمارت یا ان کی کھڑکیوں پر بناتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

کبوتر ایسا پرندہ ہے جو شہروں میں بہت زیادہ نظر آتا ہے۔بہت سے لوگ اسے پالنے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ اسی لئے کچھ کبوتر جنگلی ہوتے ہیں تو کچھ پالتو۔ یہ انسان مانوس پرندہ ہےاور انسانوں کو بھی کبوتر سے خاص انسیت ہوتی ہے۔شہری علاقوں میں جگہ جگہ کبوتروں کے جھنڈ نظر آتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ ان کےگھونسلے اور بچے نظر نہیں آتے یا بہت مشکل سے نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟
اس کی وجہ دلچسپ ہے
 ویسے تو کبوتروں کے بچے ہوتے ہیں مگر ان کے نظر نہ آنے کی وجہ کافی دلچسپ ہے اور وہ کبوتروں کے گھونسلوں سے جڑی ہے۔ کبوتر اپنے ٹھکانے ایسے مقامات پر بناتے ہیں جو غاروں اور چٹانوں جیسے ہوتے ہیں، یعنی شہروں کی بلند و بالا عمارت اور چھجے وغیرہ۔ ماہرین کے مطابق شہروں میں کبوتر اپنے گھونسلے ہر جگہ بنا لیتے ہیں جیسے کھڑکیوں کے خلا، چھتوں کے اوپر، پلوں کے نیچے یا ایسے ہی دیگر مقامات پر۔ شہروں کے ایسے مقامات کبوتروں کیلئے مصنوعی پہاڑیوں جیسے ہوتے ہیں۔ وہ ان بلند و بالا عمارتوں کی کھڑکیوں اور چھجوں کو پہاڑی اور غار کا ایک حصہ سمجھ لیتے ہیں اسی لئےوہ اپنے گھونسلے مذکورہ بالا جگہوں پر بناتے ہیں۔
 دوسری اہم وجہ
 کبوتروں کے بچے نظر نہ آنے کی ایک اور وجہ بھی ہے۔یہ بچے پیدائش کے بعد ایک ماہ یا ۶؍ ہفتوں تک گھونسلوں کے اندر ہی رہتے ہیں اور بڑے ہونے پر ہی باہر نکلتے ہیں۔ کبوتر اپنے بچوں کے تئیں کافی حساس ہوتے ہیں اورہر ممکنہ خطرے سے بچانے کیلئے انہیں گھونسلے سے باہر نہیں نکلنے دیتے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK