فرسٹ ٹرم اگزام جاری ہیں اور طلبہ نے اس کیلئے تیاری بھی کرلی ہوگی۔اب اُن طلبہ کے تاثرات جانئے جنہوں نے چند سال پہلے یہ معرکہ سر کیا تھا۔ اُن کی گائیڈ لائنس سے استفادہ کیجئے
EPAPER
Updated: October 07, 2022, 2:32 PM IST | Shahbaz Khan | Mumbai
فرسٹ ٹرم اگزام جاری ہیں اور طلبہ نے اس کیلئے تیاری بھی کرلی ہوگی۔اب اُن طلبہ کے تاثرات جانئے جنہوں نے چند سال پہلے یہ معرکہ سر کیا تھا۔ اُن کی گائیڈ لائنس سے استفادہ کیجئے
اکثر اسکولوں اور کالجوں میں ششماہی امتحان جاری ہیں جبکہ بقیہ میں آئندہ چند دنوں میں شروع ہوجائے گا۔ ہر طالب علم نے امتحان کی اچھی طرح تیاری کرلی ہوگی ۔ تاہم، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ امتحان سے قبل طلبہ بے جا ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں جس کا اثر ان کے نتائج پر پڑتا ہے۔ امتحانات طلبہ کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس کی تیاری کیلئے انہیں خاطر خواہ وقت بھی فراہم کیا جاتا ہے اس لئے ابتداء ہی سے امتحان کی تیاری کرنا چاہئے تاکہ عین وقت پر ذہن پر پڑھائی کا بوجھ نہ پڑے۔
زیر نظر کالموں میں امتحان میں رہنمائی کیلئے اسکولی تعلیم مکمل کرلینے والے ایسے ۶؍ طلبہ نے اسکولی طلبہ کو امتحان کی تیاری کی ٹپس دی ہیں جن کا تعلیمی ریکارڈ شاندار ہے۔ ان نکات کی مدد سے طلبہ امتحان کی تیاری بہتر طریقے سے کرسکتے ہیںlششماہی امتحان میں جتنے اسباق آنے والے ہیں، ان تمام کو ایک مرتبہ اچھی طرح پڑھ لیں۔
تمام سوال اور جواب اچھی طرح ذہن نشین کرلیں اور منصوبہ بند طریقے سے اس کا اعادہ کریں۔
اعادہ کیلئے سوالوں اور جوابات کو ویب، ٹری ڈائے گرام اور فلو چارٹ وغیرہ کی شکل دیں۔ایسا کرنے سے اعادہ میں آسانی ہوگی۔
پرچے والے دن صبح جلدی بیدار ہوں اور تمام اہم نکات ایک مرتبہ دہرا لیں۔
پڑھائی کے دوران بلا ضرورت موبائل فون وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔
پڑھائی کے دوران وقفہ ضرور لیں۔ اس سے ذہن تازہ ہوگا اور آپ بہتر طریقے سے پڑھائی کرسکیں گے۔
خان عمار محمد ظفر
رئیس جونیئر کالج، بھیونڈی، دوازدہم (سائنس)
تعلیمی سال شروع ہوتے ہی سیلف نوٹس بنائیں تاکہ امتحان کے دنوں میں آسانی ہو۔
ہر مضمون کیلئے وقت مختص کریں ۔ اس سے آپ کو تمام مضامین کو یکساں توجہ دینے میں آسانی ہوگی۔
ریاضی اور سائنس جیسے مشکل مضامین کیلئے زیادہ وقت مختص کریں ۔ریاضی کے تمام ضابطے ایک جگہ لکھ لیں اور انہیں وقتاً فوقتاً دہراتے رہیں۔
اگر کوئی جواب یاد نہیں ہورہا ہے تو ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کا بریک لیں اور پھر اسے یاد کرنے کی کوشش کریں۔
اگر وقت ہو تو جوابات لکھ کر یاد کریں۔ اس سے لکھنے کی رفتار بھی بڑھے گی۔
سید طوبیٰ اسراء محمد آصف
گرو نانک خالصہ کالج، ماٹونگا، یازدہم
امتحان کے قریب آنے پر اعادہ کریں۔ کوشش کریں کہ امتحان کا ٹائم ٹیبل ملنے سے پہلے ہی آپ کی تیاری ہوچکی ہو۔ اگر کوئی با ت ذہن سے نکل گئی ہے تو اپنے استاد یا دوست سے معلوم کرکے اسے تازہ کرلیں۔
ہر مضمون کے اسباق کیلئے نمبر مختص ہوتے ہیں۔ اسی لحاظ سے ان کا مطالعہ کریں۔
گزشتہ برسوں کے سوالیہ پرچے حل کریں۔ اس سے تین فائدے ہوں گے:(۱) امتحان کے پیٹرن سے واقفیت ہوگی۔ (۲) مقررہ وقت میں پرچہ حل کرنےاور لکھنے کی رفتار بڑھے گی۔ (۳) منتخبہ مضمون کا اچھی طرح اعادہ ہوجائے گا۔
جن مضامین میں آپ خود کو کمزور تصور کرتے ہیں، انہیں زیادہ وقت دیں۔ آسان مضامین سے وقت نکال کر مشکل مضامین کو وقت دیں۔
دماغ کو ہر قسم کی الجھنوں سے نکال کر صرف تعلیم پر توجہ مرکوز کریں۔
شیخ ریحان
سوامی ویویکانند جونیئر کالج،چمبور، یازدہم
کوانٹیٹی اسٹڈی کے بجائے کوالیٹی اسٹڈی کریں، یعنی ایک دن میں بہت زیادہ نصاب کور کرنے کے بجائے اہم کانسپٹ پر توجہ دیں اور انہیں یاد کرلیں۔
اگر زیادہ دیر نہیں پڑھائی کرسکتے تو ۴۔۳؍ گھنٹے ذہنی یکسوئی کے ساتھ مطالعہ کریں۔
کوشش کریں کہ امتحان سے قبل ریاضی کے ہر سوال کو آپ نے ۴۔۳؍ مرتبہ حل کرلیا ہو۔
جن مضامین میں آپ بہت اچھے ہیں ، ان پر اپنی پکڑ مضبوط رکھیں اور جن میں کمزور ہیں، ان میں مستحکم ہونے کی کوشش کریں۔
ذہنی توجہ کا انتشار بننے والی چیزوں، مثلاً موبائل فون اور دیگر گجٹس، سے دوری اختیار کریں۔
اس بات کی فکر نہ کریں کہ ٹیچر کتنے مارکس دیں گے۔ اپنا ۱۰۰؍ فیصد دینے کی کوشش کریں۔
مریم عبدالحلیم
سائنس گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، یازدہم
جس مضمون کا امتحان ہے، ایک رات پہلے اچھی طرح اس کے تمام سوالوں کے جواب کا اعادہ کرلیں اور اہم نکات کو ذہن نشین کرلیں۔
lپڑھائی ضروری ہے لیکن اس دوران بریک بھی لیں۔ کم سے کم آدھے گھنٹے تک کوئی کھیل کھیلیں ۔ اس سے ذہن تازہ ہوگا۔ اگر کچھ نہ ہو تو ٹی وی پر اپنے پسندیدہ پروگرام کو چند منٹ تک دیکھ لیں۔
ذہنی دباؤ کا شکار بالکل نہ ہوں۔
جو سوالات مشکل محسوس ہورہے ہیں انہیں دوستوں یا اساتذہ کو فون کرکے سمجھ لیں۔
امتحان کی تیاری عین امتحان کے دنوں کرنے کے بجائے پہلے ہی سے شروع کردینی چاہئے۔
اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ نیند بھی پوری کریں۔
عائشہ شکیل احمد انصاری
مہاراشٹر کالج، ممبئی، گریجویشن (سال اول)
Study 4 to 5 hours daily.
A student must do a reading, and take notes while preparing for the subject.
Study in a group. Try to discuss concepts so it will be easy to understand the topic.
It is important to understand the marking scheme. It will save you a lot of time.
Solve previous years` question papers. It will help you understand the exam and paper pattern.
Pay attention to the basics. Questions in exams get tricky but they are always based on the basic concepts.
Cut out on various activities like gaming, chatting and using mobile phones and computers. But take time out to play at least for 1 hour.
Avoid using social media and sharing last minutes notes. It is of no use.
Stay positive and give each exam your best.
There is always room for improvement. Read back over your work and make sure you’ve answered all questions. Read your answers as if you are the examiner and you are correcting someone else`s work.
Ali Ahmed Khan
Royal College, XII (Commerce)