Inquilab Logo

بریڈ میں سیکڑوں سوراخ ہوتے ہیں، کیوں؟

Updated: December 08, 2023, 6:21 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ہندوستان میں روٹی کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن دنیا کے کئی ممالک میں روٹی کا تصور نہیں ہے، بلکہ لوگ روٹی کے بجائے ڈبل روٹی، جسے بریڈ بھی کہا جاتا ہے، کھاتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ہندوستان میں روٹی کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن دنیا کے کئی ممالک میں روٹی کا تصور نہیں ہے، بلکہ لوگ روٹی کے بجائے ڈبل روٹی، جسے بریڈ بھی کہا جاتا ہے، کھاتے ہیں۔ ملک میں بھی ناشتے میں ڈبل روٹی کھانے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ روٹی میں سوراخ نہیں ہوتے جبکہ بریڈ میں سیکڑوں سوراخ ہوتے ہیں، کیوں؟ 
بریڈ بنانے کے طریقہ کار کو سمجھنا اہم ہے
 یہ سمجھنے کیلئے کہ ڈبل روٹی میں سوراخ کیسے بنتے ہیں، بریڈمیں ہونے والے ابال کے عمل سے زیادہ بریڈ کے آٹے کو تیار کرنے کے طریقے کو سمجھناہوگا۔ آٹے میں موجود خمیر گیس کے بلبلے نہیں بناتا بلکہ خمیر صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتا ہے۔ آٹا گوندھنے کے دوران جب آٹا گیلا ہوتا ہے تو کاربن ڈائی آکسائیڈ گھل جاتی ہے اور گوندھنے کے عمل کے دوران سی اوٹو گیس کے بلبلوں میں جذب ہو جاتی ہے۔ 
بیکر کی وجہ سے سوراخ چھوٹا بڑا ہوتا ہے
 بریڈبنانے والا بریڈ میں بننے والے سوراخوں کی ساخت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اگر بیکر آٹا گوندھتے وقت بہت زیادہ دباؤ ڈالے تو ہوا کے بڑے بلبلے چھوٹے ہو جاتے ہیں اور اگر آٹے کو آہستہ سے گوندھے تو روٹی میں بڑے اور بے ترتیب بلبلے بن جاتے ہیں۔بعض دفعہ دیکھا گیا ہے کہ آٹا گوندھنے کا یہ عمل بریڈ میں چھوٹے سوراخوں کی تشکیل کا اہم سبب ہوتا ہے۔
 گھر میں ہاتھ سے یا مکسر میں آٹا گوندھتے وقت بہت زیادہ مکینیکل توانائی استعمال ہوتی ہے۔ جبکہ صنعتوں میں یہ کام تیز رفتار مکسرز یا فوڈ پروسیسرز کے گھومنے والے بلیڈز کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں پریشر ٹینشن کم ہوتا ہے اور آٹے میں ہوا زیادہ مل جاتی ہے اور بریڈ میں سوراخ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ 
 کاربن ڈائی آکسائیڈ آٹے میں ہوا کے بلبلوں میں آتی ہے۔ اگر یہ بلبلے نہ بنیں تو کاربن ڈائی آکسائیڈ سطح پر پہنچ کر باہر آجاتی ہے۔ اسی وقت، جب پانی کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے، تو بریڈ نرم ہو جاتا ہے۔ پانی کا جذب ہونا بھی اس میں ایک عنصر ہے۔ کچھ ایملیسیفائر خمیرمیں بلبلوں کی مقدار بڑھانے کیلئے کام کرتے ہیںجس کی وجہ سے بریڈ میں مزید سوراخ ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK