اکشے کمار، رتیش دیشمکھ اور ابھیشیک بچن کی اداکاری سے سجی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘امیزون پرائم ویڈیو پر موجود ہے۔ فلم کو دیکھنے کیلئے ناظرین کو ۳۴۹؍ روپے دینے ہوں گے۔
EPAPER
Updated: July 18, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai
اکشے کمار، رتیش دیشمکھ اور ابھیشیک بچن کی اداکاری سے سجی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘امیزون پرائم ویڈیو پر موجود ہے۔ فلم کو دیکھنے کیلئے ناظرین کو ۳۴۹؍ روپے دینے ہوں گے۔
اکشے کمارکی کامیڈی فلم ’’ ہاؤس فل ۵‘‘ بالآخر او ٹی ٹی پر موجود ہے۔ جو افراد اس فلم کو سنیما گھروں میں نہیں دیکھ سکیں ہیں وہ او ٹی ٹی پر دیکھ سکیں گے۔ یہ فلم امیزون پرائم ویڈیو پر موجود ہوگی۔ یاد رہے کہ اس فلم کے دو مختلف اختتام ہوں گے۔ یہ ایک مرڈر مسٹری فلم ہوگی جس میں مختلف سنیما گھروں میں مختلف قاتل دکھائے گئے ہیں۔ امیزون پرائم ویڈیو پر فلم کے دونوں ورژن موجود ہوں گے۔ ’’ہاؤس فل ۵‘‘ کو ۳۴۹؍ روپے میں کرایہ پرلے کر دیکھا جاسکتاہے لیکن جن افراد کو فلم کے دونوں اختتام دیکھنے ہیں انہیں دوسری مرتبہ بھی ۳۴۹؍ روپے دینے ہوں گے۔ اسی لئے دونوں اختتام دیکھنے میں ۶۹۹؍ روپے خرچ ہوں گے۔یہ اب بھی واضح نہیں ہے کہ فلم امیزون پرائم پر مفت میں کب دیکھی جاسکے گی۔
یہ بھی پڑھئے: بلنک اِٹ کا ڈیلیوری بوائے جسے پرینکا چوپڑہ انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں
یہ فلم مزاح اور تجسس سے بھرپور ہے جس میں ایک امیر ترین شخص جولی کی حیران کن موت کا ٹویسٹ دکھایا گیا ہے۔ جولی کے قتل کیلئے تین افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے جن میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس فلم میں جیکلین فرنانڈیز، نرگس فخری اورسونم باجوانے بھی اداکاری کی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری ترن منوسخانی نے کی ہے جبکہ اس کی اسکرپٹ فرحد سامجی نے لکھی ہے’’ہاؤس فل ۵‘‘ میں جیکی شراف، نانا پاٹیکر، سنجے دت، چترگندا سنگھ، دینو موریہ، فردین خان اور دیگر نے بھی اداکاری کی ہے۔