پرینکا چوپڑہ بلنک اِٹ کے ایک ڈیلیوری بوائے بنجامن رائن گوتم کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں۔
EPAPER
Updated: July 18, 2025, 9:17 PM IST | Mumbai
پرینکا چوپڑہ بلنک اِٹ کے ایک ڈیلیوری بوائے بنجامن رائن گوتم کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں۔
بلنک اِٹ کے ڈیلیوری بوائے بنجامن رائن گوتم کو ہندوستانی نژادامریکی اداکارہ پرینکا چوپڑہ جوناس فالو کرتی ہیں۔پرینکا چوپڑہ، جو اپنے انسٹاگرام پر ۵۸۵؍ افراد کو فالو کرتی ہیں، بنجامن رائن گوتم کے فالوورز میں سے ایک ہیں۔ انسٹاگرام ریلز پر بنجامن رائن کا ’’گیٹ ریڈی وتھ می‘‘ ٹرینڈ وائرل ہورہاہے۔ انہوں نے اپنے کام کرنے سے قبل کی روٹین کو ریکارڈ کر کےسوشل میڈیاصارفین کی توجہ حاصل کی۔اپنے گیٹ ریڈی وتھ می سیشن کو بنجامن نے ’’دیہاڑی ٹائم‘‘ قرار دیا جو ملازمین کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ہندی فقرہ ہے۔
کام کے محاذ پر پرینکا چوپرہ ااب پرائم ویڈیو کی فلم ’’ہیڈس آف اسٹیٹ‘‘ میں ادریس البا اور جون سینا کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں انہوں نے ایم آئی ۶؍ کی ایجنٹ نوئل بسیت کا کردار نبھایا ہے جو امریکی صدر (جون سینا) اور برطانوی وزیر اعظم (البا) کو ایک عالمی سازش سے بچاتی ہیں۔ یہ ایکشن تھریلر فلم ۲؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم پر ریلیز ہوئی تھی۔