میں ایس ایس سی ۸۳؍فیصد سے کامیاب ہوں۔ میں ایک کارڈیولوجسٹ بننا چاہتی ہوں۔ اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ یہ بھی بتائیں کہ کیا اس کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے ؟
EPAPER
Updated: August 04, 2025, 4:10 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
میں ایس ایس سی ۸۳؍فیصد سے کامیاب ہوں۔ میں ایک کارڈیولوجسٹ بننا چاہتی ہوں۔ اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ یہ بھی بتائیں کہ کیا اس کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے ؟
کارڈیولوجسٹ بننا چاہتی ہوں، کیا کروں؟
سوال:میں ایس ایس سی ۸۳؍فیصد سے کامیاب ہوں۔ میں ایک کارڈیولوجسٹ بننا چاہتی ہوں۔ اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ یہ بھی بتائیں کہ کیا اس کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے ؟
جواب: اس سلسلے میں آپ کو سب سےپہلے گیارہویں اور با رہویں سائنس کی تعلیم حاصل کرنی ہوگی،ساتھ ہی این سی ای آر ٹی کی کتابوں کا مطالعہ شروع کر نا ہوگا۔ کارڈیولوجسٹ بننے کیلئے سب سے پہلے ایم بی بی ایس میں داخلہ لینا ہوگا۔ اس کے بعد اسپیشلائزیشن پی جی ان کارڈیالوجی کیلئے پو سٹ گریجویشن کرناہوگا۔جہاں تک خرچ کا تعلق ہے اگر آپ میریٹوریس رہے توخرچ زیادہ نہیں۔ گورنمنٹ کالج میں ایم بی بی ایس کی سال بھر کی فیس بہت معقول ہوتی ہے۔ نیٹ کیلئے ابھی سےتیاری کریں ۔
ممبئی میں سائیکولوجی کے کالجز کون سے ہیں؟
سوال: میں سائیکولوجسٹ بنا چاہتی ہوں ۔ اس کیلئے ممبئی میں کون سے کالج ہیں جو بارہویں کے بعد اِنٹائر سائیکولوجی فراہم کرتے ہیں۔
جواب:ممبئی میںانٹائر سائیکولوجی فراہم کرنے والےچند کالج درج ذیل ہیںیہ ہیں: سینٹ زیوئیرس کالج ،مٹھی بائی کالج،کے جے سومایا ،جئے ہند کالج،روپریل کالج،سینٹ اینڈریوز کالج،سوفایاز کالج lولسن کالج،ایس آئی ای ایس کالج۔