Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: (۱) انگریزی کا پروفیسر بننا ہے (۲) میں فارمیسی کرنا چاہتی ہوں

Updated: July 05, 2025, 2:00 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں بارہویں مکمل کرچکاہوں۔ انگریزی زبان میں مجھے دلچسپی ہے۔ اس لئے بی اے انگریزی لٹریچر سے ہی کروں گا۔ میں انگریزی کا پروفیسر بننا چاہتا ہوں۔آپ سے رہنمائی کی گزارش ہے۔

NET, SAT required along with Masters to become a professor of English Literature. Photo: INN
انگلش لٹریچر کا پروفیسر بننے کیلئے ماسٹرس کے ساتھ نیٹ، سیٹ ضروری۔ تصویر: آئی این این

 انگریزی کا پروفیسر بننا ہے، کیا کروں؟
سوال: میں بارہویں مکمل کرچکاہوں۔ انگریزی زبان میں مجھے دلچسپی ہے۔ اس لئے بی اے انگریزی لٹریچر سے ہی کروں گا۔ میں انگریزی کا پروفیسر بننا چاہتا ہوں۔آپ سے رہنمائی کی گزارش ہے۔
جواب: ڈگری کالج میں اسوسی ایٹ پروفیسر بننے کیلئے اس مضمون میں ماسٹرس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنا ہوتا ہے۔ ساتھ ہی نیٹ (NET ) یا سیٹ (SET) امتحان میں کامیابی ضرور ی ہے۔ آپ پہلے اپنا گریجویشن انگریزی مضمون سے مکمل کریں۔ اس کے بعد ایم اے کریں،اس کے بعد پی ایچ ڈی یا نیٹ سیٹ کی تیاری میں لگ جائیں۔
میں فارمیسی کرنا چاہتی ہوں، کیسے کروں؟
سوال: میں بارہویں سائنس کامیاب ہوں، میں فارمیسی کرنے کا سوچ رہی ہوں۔ آپ سے اس سلسلے میں رہنمائی چاہتی ہوں۔ 
جواب:فارمیسی کے تین کورسیز ہیں، یہ تینوں کورس بارہویں کے بعد شروع ہوتے ہیں ۔ (۱) پہلا کورس ’ڈپلوما ان فارمیسی‘ : بارہویں سائنس میں فزکس ، کیمسٹری میتھس یا بایولوجی ان مضامین کے ساتھ کامیابی ضروری ہے۔ (۲) دوسرا کورس بیچلر آف فارمیسی : بارہویں بعد ۴؍ سال پر مشتمل کورس ۔ (۳)تیسرا کورس ڈاکٹر آف فارمیسی : ۶؍ سال دورانیہ پر مشتمل کورس بارہویں سائنس کی بنیاد پر داخلہ کی اہلیت بی فارمیسی کی ہی طرح ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK