Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلائنس کمپنی کو قرض کم کرے اور غیر توانائی کے کاروبار پر توجہ دینے کا مشورہ

Updated: August 19, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

ایس اینڈ پی گلوبل نے کہا کہ ریلائنس قرض کو کم کرکے اور غیر توانائی کے کاروبار سے آمدنی میں اضافہ کرکے اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو مضبوط بنا سکتی ہے، جس سے کمپنی کی مالی حالت مزید مستحکم ہوگی۔

Reliance Industries.Photo:INN
ریلائنس انڈسٹریز۔ تصویر:آئی این این

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے منگل کو کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ(آر آئی ایل) کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی گنجائش ہے بشرطیکہ کمپنی کم قرض کے ساتھ کام کرے اور غیر توانائی کے شعبے سے اپنی آمدنی کو مضبوط کرے۔ پچھلے ہفتے ایس اینڈ پی  نے ہندوستان کی خودمختار درجہ بندی کواے -تھری بی بی بی سے  اے ٹو- بی بی بی ` کر دیا تھا، جس کے بعد ریلائنس، او این جی سی، این ٹی پی سی  اور ٹاٹا پاور  جیسی کمپنیوں کی درجہ بندی بھی مائنس بی بی بی  سے بی بی بی ` کر دی گئی تھی۔ یہ اپ گریڈ ملک کی معاشی طاقت اور مسلسل مالیاتی اصلاحات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:خواتین کے ورلڈ کپ میں ہرمن پریت ٹیم انڈیا کی قائد

 ایس اینڈ پی کریڈٹ تجزیہ کار نیل گوپال کرشنن نے کہا کہ ریلائنس کی ریٹنگ، جو اس وقت بی بی بی پلس  ہے، مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔ اس کے لیے کمپنی کو اپنے اسٹینڈ اسٹون کریڈٹ پروفائل کو بہتر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس کو قرض کی سطح کو کم رکھنا ہوگا اور خاص طور پر غیر توانائی کے شعبوں جیسے ڈجیٹل اور خردہ کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ یہ شعبے کم اتار چڑھاؤ والے ہیں۔ گوپال کرشنن نے کہا کہ یہ تمام عوامل اگلے ایک سال میں کمپنی کی درجہ بندی کو اوپر لے جا سکتے ہیں۔
 کمپنی کی مالیاتی پالیسی اور چیلنجز
ایس اینڈ پی نے گزشتہ ہفتے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ریلائنس کی درجہ بندی پر اس کا مستحکم نقطہ نظر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی کے بڑھتے ہوئے نقد بہاؤ اور محتاط اخراجات اگلے۱۲؍ سے۲۴؍ ماہ تک اس کی مالی حالت کو مضبوط رکھیں گے۔ تاہم، اگر ریلائنس کا سرمایہ خرچ، خاص طور پر ڈجیٹل یا ریٹیل کاروبار میں حصول، توقع سے زیادہ ہے یا کسی اہم کاروبار میں خراب کارکردگی کی وجہ سے آمدنی کم ہو جاتی ہے، تو درجہ بندی کو نیچے لایا جا سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK