میں رضوی کالج سے بی اے ایف گریجویٹ ہوں۔ سی اے کرنا چاہتا ہوں۔ اس کا کیا پروسیس ہے؟ کس کالج میں ایڈمیشن لینا ہوگا؟
EPAPER
Updated: July 18, 2025, 1:37 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
میں رضوی کالج سے بی اے ایف گریجویٹ ہوں۔ سی اے کرنا چاہتا ہوں۔ اس کا کیا پروسیس ہے؟ کس کالج میں ایڈمیشن لینا ہوگا؟
سی اے کرنا چاہتا ہوں، کیا پروسیس ہے؟
سوال:میں رضوی کالج سے بی اے ایف گریجویٹ ہوں۔ سی اے کرنا چاہتا ہوں ۔ اس کا کیا پروسیس ہے؟ کس کالج میں ایڈمیشن لینا ہوگا؟
جواب: آپ گریجویٹ ہیں اور فیصد مارکس ۵۵ ؍سے زائد ہے تو آپ براہِ راست ’ڈائریکٹ انٹری روٹ‘ سے انٹرمیڈیٹ کورس کیلئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد چار ہفتے کیلئے انٹیگریٹیڈ کورس انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سافٹ اسکلز پروگرام کا حصہ بنیں ، اس کے بعد تین سال کی آرٹیکل شپ پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے رجسٹریشن کریں۔ ۹؍ ماہ کی پریکٹیکل ٹریننگ مکمل ہوتے ہی آپ انٹر میڈیٹ امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ امتحان کے دونوں گروپس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آپ سی اے فائنل امتحان کیلئے اہل ہوں گے۔
بارہویں بعد ڈی ایم ایل ٹی کیسے کروں؟
سوال: میں نے بارہویں سائنس کامیاب ہوں ، ڈی ایم ایل ٹی کرنے کا سوچ رہی ہوں آپ سے اس سلسلے میں رہنمائی کی گزار ش ہے۔
جواب:بارہویں بعد گورنمنٹ آف مہاراشٹر سے منظورشدہ گورنمنٹ کالجز میں ۱۲؍ کورسیز ہیں ان کو بی پی ایم ٹی ( بیچلر آف پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی ) کہتے ہیں اس میں داخلہ بارہویں کے مارکس کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ہماری رائے میں تو ’بی پی ایم ٹی ‘ڈی ایم ایل ٹی سے بہتر کورس ہے۔