Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: (۱) ڈپلوما کامیاب امیدوار کیلئے ملازمت (۲) ایم ایس سی بایو انفارمیٹک

Updated: May 03, 2025, 5:41 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں بارہویں اور ڈپلوما کامیاب ہوں۔ میں گورنمنٹ پرائیویٹ جابز کے مواقع جاننا چاہتا ہوں۔ 

There are many job opportunities after a diploma in engineering. Photo: INN
ڈپلوما اِن انجینئرنگ کے بعد ملازمت کے کئی مواقع ہوتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ڈپلوما کامیاب امید وارکیلئے ملازمت کے مواقع؟
سوال: میں بارہویں اور ڈپلوما کامیاب ہوں۔ میں گورنمنٹ پرائیویٹ جابز کے مواقع جاننا چاہتا ہوں۔ 
جواب: ڈپلوما اِن انجینئرنگ کی بنیاد پر آپ کئی جگہ ملازمت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ آپ کا ڈپلوما کس شعبے میں ہے اس بنیاد پر آپ متعلقہ کمپنیوں میں ملازمت کیلئے جائیں۔ آج بھی ڈپلوما ہولڈر س کے کئی مواقع ہیں ۔ آپ ہر سنیچر کو شائع ہونے والا سرکاری اخبار ’روزگار سماچار‘  کا مطالعہ شروع کریں جس میں سرکاری ملازمتوں کےبھر پور اشتہار ہوتے ہیں۔ اسی طرح کئی جاب پورٹلس ہیں جن سے آپ کو نوکریوں اور ملازمتوں کی معلومات ملے گی۔ آپ کوشش کریں کے فاصلاتی طرز سے کسی اوپن یونیورسٹی سے گریجویشن میں داخلہ لے لیں اور گریجویشن بھی مکمل کر لیں۔
ایم ایس سی بایو انفارمیٹک کیسے کریں ؟
سوال: میں ابھی بی ایس سی بایو ٹیکنالوجی کررہا ہوں ، مجھے ایم ایس سی بایو انفارمیٹک سے کرنا ہے ، اس کیلئے مجھے کون سی چیز پر زیادہ دھیان دینا ہوگا۔ 
جواب: آپ بایو ٹیکنالوجی کے اپنے شعبے میں تھیوری اور پریکٹیکل دونوں پر زیادہ دھیان دیں۔ اسی طرح کمپیوٹر کی معلومات میں کمپیوٹر پروگرامنگ، ویب ڈیزائننگ ، الگورتھم ، ڈیٹا بیس اور مشین لرننگ ان سب پر مہارت حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK