Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرئیر گائیڈنس: جے ای ای کرنا ہے، کیا کروں؟

Updated: August 30, 2025, 4:54 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں نے ایس ایس سی میں ۸۶؍ فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جے ای ای کرنا ہے ۔ ایروناٹیکل انجینئرنگ یا میکانیکل انجینئرنگ کا ارادہ ہے۔ امید ہے آپ بہتر مشورہ دیں گے۔ 

Self-study is more important for JEE preparation. Photo: INN
جے ای ای کی تیاری کیلئے سیلف اسٹڈی زیادہ اہم ہے۔ تصویر: آئی این این

جے ای ای کرنا ہے، کیا کروں؟
سوال : میں نے ایس ایس سی میں ۸۶؍ فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جے ای ای کرنا ہے ۔ ایروناٹیکل انجینئرنگ یا میکانیکل انجینئرنگ کا ارادہ ہے ۔ امید ہے آپ بہتر مشورہ دیں گے۔ 
جواب:ان مارکس کے ساتھ آپ کسی اچھے سائنس کالج میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ بائی فوکل سائنس کا انتخاب کریں، لیکن اگر یہ نہ ملے تو جنرل سائنس کے ساتھ بھی جے ای ای کی تیاری ممکن ہے۔ اگر آپ کا ہدف طے ہے تو فوراً گیارہویں کی این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے مطالعہ شروع کریں۔ جے ای ای میں کامیابی کیلئے بہتر رہنمائی اور خود مطالعہ ضروری ہے۔ اگلے دو سال کا ہدف بنا کر محنت کریں تو کامیابی یقینی ہے۔ صرف کالج کی پڑھائی سے جے ای ای یا نیٹ پاس کرنا مشکل ہے، اس لئے مکمل نصاب کو سمجھنا ضروری ہے۔ ہر تصور اور نظریہ اچھی طرح سمجھیں اور این سی ای آر ٹی ای فنگر ٹپس جیسی کتاب سے معروضی سوالات حل کریں۔ کالج یا کلاسیز شروع ہونے کا انتظار نہ کریں بلکہ ابھی سے اسٹڈی مٹیریل یا ٹیسٹ سیریز حاصل کریں۔ آئی آئی ٹی میں زیر تعلیم کسی طالب علم سے مل کر رہنمائی لیں۔ محنت، منصوبہ بندی اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔وقت کی قدر کریں اور روزانہ باقاعدہ مطالعہ کا معمول بنائیں۔ مشکلات آئیں تو حوصلہ نہ ہاریں، بلکہ ان سے سیکھ کر آگے بڑھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK