Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر گائیڈنس: (۱) ایتھکل ہیکنگ میں کریئر (۲) ریلویز میں ملازمت

Updated: November 29, 2023, 12:03 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

میں گیارہویں جماعت میں ہوں ، مجھے ایتھکل ہیکنگ میں کریئر بنانا ہے، بھیونڈی میں  اس کے کالج کون سے ہیں ؟ فیس کتنی ہوگی؟ ایتھکل ہیکر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ مکمل رہنمائی فرمائیں۔
حمزہ قریشی ،بھیونڈی
جواب: آپ کمپیوٹر انجینئرنگ کے کورس میں داخلے کے متعلق سوچیں۔ اس کورس کی تیاری کریں۔ ایتھیکل ہیکنگ ، سائبر سیکوریٹی ، مشین لرننگ ، اے آئی ، ڈیٹا سائنس ، ان سب کی بنیاد کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی ہی ہے۔آپ اس سلسلے میں یہ یاد رکھیں کہ آپ کو انجینئرنگ میں داخلے کے لئے انٹرنس امتحان میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ ساتھ ہی یہ فیلڈ بہت زیادہ ’ڈائنامک‘ ہےیعنی اس شعبے میں تبدیلی کی شرح بہت تیز ہے اپنے آپ کو ’اپ ڈیٹیڈ‘ رکھنا ضروری ہے۔ کالج کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ابھی سے اس شعبے کے بیک گراؤنڈ بنانا ضروری ہے۔ کمپیوٹر سائنس کی بیسک لینگویجز ابھی سے سیکھنا ضروری ہے۔ پائتھن کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ آپ میں لوجیکل ریزننگ ، انالیٹکل تھنکنگ ، فیصلہ لینے کی قوت جیسی قابلیتیں کیسے پیدا ہو ں اس پر کام کرنا ضروری ہے۔ اپنی شخصیت پر کام کریں۔ بارہویں بعد اگر بی ای یا بی ٹیک میں داخلہ نہ مل سکے تو بی ایس سی آئی ٹی یا کمپیوٹر سائنس جیسے کورسیز کے سہارے بھی آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ بی ایس سی کے دوران اس شعبے کے لئے علاحدہ محنت درکار ہوگی جو داخلی طریقے سے کر سکتے ہیں۔
میں اس وقت ڈپلوما اِن الیکٹریکل انجینئرنگ کررہا ہوں ، میں چاہتاہوں  کہ ریلویز میں ملازمت مل جائے؟ اس کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟
محمد نواز خان ،دھاراوی،ممبئی
جواب: ریلویز میں بھرتی کا پروسیس گزشتہ کئی برسوں سے رُکا ہوا ہے۔ آخری بھرتی کب ہوئی تھی وہ بھی لوگوں کو یاد نہیں ہے۔ انڈین ریلویز میں اب سارے کام یا تو کانٹریکٹ کی بنیاد پر چل رہے ہیں یا پھر انٹرن شپ کی بنیاد پر ایک یا دو سال کے انٹرن شپ کی والے۔ زیادہ تر عہدے خالی ہیں اور ریلویز وہ لوگ جو پرماننٹ پوسٹ پر ہیں ان کو اپنے کام کے بدلے کئی گُنا زیادہ کام کرنا پڑرہا ہے۔ میٹروز میں نجی کمپنیوں کے ذریعے ملازمت مل سکتی ہے جو پرائیویٹ کمپنیز دے دہی ہیں۔ ریلویز میں کسی بھی قسم کی بھرتی کا نوٹس روزگار سماچار پر شائع ہوتا ہے۔ اور ساتھ ہی ویب سائٹ پر۔ اس ویب سائٹ سے استفادہ کریں :
https://www.rrcb.gov.in/
index.html

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK