Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) ڈیری انڈسٹری ٹیکنالوجی اور لیدر انڈسٹری (۲) انجینئرنگ

Updated: March 06, 2024, 2:20 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

میں پچھلے سال بارہویں کامیاب کرچکا ہوں، ڈیری انڈسٹری ٹیکنالوجی اور لیدر انڈسٹری ٹیکنالوجی کے کورسیز کے متعلق تفصیلی معلومات چاہئے، کورسیز اور کالج کے نام، کیا اس کے لئے انٹرنس امتحان بھی دینا ہوتا ہے؟
انصاری اسد،مالیگاؤں
جواب: ڈیری ٹیکنالوجی اور لیدر ٹیکنالوجی دو الگ الگ کورسیز ہیں ۔ ڈیری ٹیکنالوجی  مہاراشٹر انیمل فشری سائنس یونیورسٹی ناگپور   اس ویب سائٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔
https://mafsu.ac.in/ ڈیری ٹیکنالوجی کا کورس بارہویں سائنس کے بعد چار برسوں پر مشتمل کورس ہے اس کورس میں داخلے کیلئے  ضروری ہے کہ طالب علم بارھویں سائنس فزکس  کیمسٹری اور میتھس کے ساتھ ۵۰؍ فیصد کے ساتھ کامیابی ضروری ہے انگریز ی مضمون بھی بارہویں میں ضروری ہے۔ اسکے علاوہ طالب علم کو ایم ایچ ٹی سی ای ٹی میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ بیچلر ان ڈیری ٹیکنالوجی کیلئے مہاراشٹر ریاست میں  مہاراشٹر انیمل فشری سائنس یونیورسٹی ناگپور  (ایم اے ایف ایس یو)کے ذریعے صرف دو ہی کالجز ہیں دونوں کالجز میں ۳۲-۳۲؍ نشستیں ہیں۔ پہلا کالج لاتور میں اُدگیر ڈسٹرکٹ میں  ڈیری ٹیکنالوجی کالج ہے جبکہ دوسرا کالج ایوت محل ڈسٹرکٹ میں پوسد میں واقع ہے۔ ان کالجز میں داخلہ کے لیے اوپر دی گئی یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے تمام تفصیلات معلوم کریں۔ لیدر ٹیکنالوجی کے لیے ممبئی کا سب سے پرانا ادارہ جس میں دسویں/بارہویں کے بعد ڈپلوما ان لیدر ٹیکنالوجی کورس موجود ہے۔  اس ادارے کا نام ہے گورنمنٹ پالی ٹیکنک باندرہ: https://gpmumbai.ac.in/
مذکورہ بالا  ادارے کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ مہاراشٹر میں لیدر ٹیکنالوجی کیلئے گریجویشن کے لیول انجینئرنگ کے شعبے میں موجود نہیں ہے۔ مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں یہ کورسیز موجو د ہیں۔
انجینئرنگ کے لئے کون کون سی ڈگری ہے؟ ہوم ورک کے لئے کون سی ڈگری بیسٹ رہے گی؟ کیا بی ای ، ایم بی اے کے لئے جے ای ای دینا ہوگا؟
نوشین اقبال،مالیگاؤں
جواب: بارہویں سائنس کے بعد بی ای بی ٹیک کورس میں داخلے کیلئے  انٹرنس امتحان میں شرکت کی ضرورت ہوتی ہے اسے جے ای ای مینس یا ایم ایچ ٹی سی ای ٹی انٹرنس کہا جاتا ہے۔ آپ یہ بات جان لیں کہ فاصلاتی طرز سے انجینئرنگ کی تعلیم نہیں ہوتی ہے،  یہ ایک ریگولر کورس ہے، جو بارہویں کے  بعد چار سال کے دورانیہ کا ہوتا ہے، اس کا نام بیچلر آف انجینئرنگ ہے۔ کمپیو ٹرسائنس کورس میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد آپ بہت سے کام جو کمپوٹر بیسڈ ہوتے ہیں گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر سائنس کے ایک اہم اچھا کورس بی ایس سی کمپیوٹر سائنس ، بی سی اے ہے۔ اس کورس میں داخلے کیلئے  امیدوار کو کسی انٹرنس امتحان میں شرکت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ایم بی اے کورس گریجویشن کے بعد ہوتا ہے۔ کسی بھی شعبے میں گریجویشن کے بعد ایم بی اے کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK