Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر گائیڈنس: (۱) نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیشین (۲)  ایم بی اے

Updated: November 07, 2023, 12:44 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

میں نے اپنا گریجویشن بی ایس سی زولوجی سے کیا ہے اور میں آگے نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیشین کے شعبے میں جانا چاہتی ہوں۔ اس شعبے کے تعلق سے آگے کیا کیا کر سکتی ہوں ؟ ماسٹر ،ڈپلوما، سرٹیفکیٹ کورسیز کے تعلق سے بھی معلومات فراہم کیجیے۔
صالحہ فاطمہ،بھیونڈی
جواب: موجودہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بی ایس سی زولوجی کے بعد کئی اہم کورسیز اور پروفیشنل کورسیز کئے جاسکتے ہیں۔ عام طور پر، بی ایس سی زولوجی کے بعد کورسیز کو ماسٹر لیول کورسیز یا گریجویٹ ڈپلوما سرٹیفکیٹ کورسیز۔ مزید برآں ، اعلیٰ تعلیم بنیادی طور پر’کراس ڈسپلنری نوعیت‘ کے مضامین پر مشتمل ہوتی ہے جس میں (بنیادی طور پر) بایوکیمسٹری،بایو انفارمیٹکس، اور بایو ٹیکنالوجی۔ ایم ایس سی کیلئے درج ذیل متبادل موجود ہیں۔ ایم ایس سی زولوجی ،ایم ایس سی میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی،ایم ایس سی میڈیکل فزیالوجی،ایم ایس سی بائیو کیمسٹری، ایم ایس سی بائیو آرگینک کیمسٹری، ایم ایس سی مالیکیولر بائیولوجی، ایم ایس سی ہیلتھ کیئر سائنسز، ایم ایس سی فارینسک سائنس ، ایم ایس سی اینستھیزیا، ایم ایس سی میڈیکل لیب ٹیکنالوجی ، ایم ایس سی میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی یا میڈیکل ریڈیو امیجنگ، ایم ایس سی بائیو ٹیکنالوجی، ایم ایس سی بوٹنی، ایم ایس سی بایو انفارمیٹکس، ایم ایس سی مائکرو بایولوجی،ایم ایس سی بایو انفارمیٹکس، ایم ایس سی میڈیکل ٹیکنالوجی، ایم ایس سی بایومیڈیکل ٹیکنالوجی / ایم ایس سی بائیو میڈیکل انجینئرنگ۔ اس کے علاوہ یوپی ایس سی کے ذریعے منعقد امتحان آئی ایف ایس (انڈین فارسٹ سروس) کورس، ریسرچ سائنٹسٹ کورس، وائلڈ لائف فوٹوگرافی کورس، فارینسک سائنس اینڈ ٹوکسیکولوجی کورس، فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کورس۔ کچھ بہتر پی جی ڈگری کورس بی ایس سی زولوجی کے بعد یہ ہیں۔ ایڈوانسڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما۔ ماحولیاتی انتظام میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما۔ویٹرنری سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما۔ اینیمل ویلفیئر میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما۔ پرائمیٹولوجی اور تحفظ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ۔ اسکے علاوہ بھی کئی کورسیز ہیں جن میں آپ داخلے کے لئے اہل ہوں گی۔ 
میں  ایم بی اے کرچکا ہوں ، مجھے آگے کیا کرنا چاہئے؟  ملازمت کے ساتھ ساتھ کیا میں کوئی شارٹ ٹرم کورس کرسکتا ہوں جس سے مجھے اچھے کریئر کے لئے مدد ملے۔
جاوید شیخ،پونے
جواب: اچھے کریئر کے لئے اپنی صلاحیتوں کی صحیح جانکاری اور ان صلاحیتوں کے اعتبار کے لحاظ سے صحیح میدان کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ آپ ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں آپ کیلئے کسی میدان میں بھی کرئیر کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہونا چاہئے۔ آپ نے اپنے ایم بی اے کی پڑھائی کے دوران بھی ’سواٹ انالیسس‘ سیکھنا ہوگا۔ اپنی خوبیاں ، خامیاں ، مواقع اور خطرات اس کا اندازہ کرناضروری ہے۔ صحیح میدان کا انتخاب کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں اور خوبیوں کی پہچان کریں۔ ایم بی اے کے بعد صرف ملازمت ہی کرنا ہے یا روزگار ہی کرنا ہے ایسا ضروری نہیں ، مواقع تلاش کرتے رہنا ضروری ہے۔ بزنس یا خود کا روزگار ، پارٹ ٹائم جاب یا پارٹ ٹائم کوئی مخصوص کورس ، آن لائن طرز تعلیم سے بھی فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔ اسلئے اپنے لیے صحیح فیصلہ کریں اور جلد فیصلہ کریں۔ صلاحیتوں کی اصل پہچان اصل عملی زندگی میں ہوتی ہے۔ درج ذیل میں کچھ شعبوں  کے نام دئیے جارہے ہیں :
 کسٹم کلیئرنس ، لاجسٹک، سپلائی چین مینجمنٹ ، فوڈ انڈسٹری ، فائنانشیل ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل مارکٹنگ ، بینکنگ سیکٹر ، فائناشیل پلانر ، سوشیل میڈیا مینجر ، آئی ٹی اینڈ سسٹمس ، بزنس انالیٹکس ،آپریشن ، ریٹیل مینجمنٹ ، سیپ کنسلٹنٹ ، پروڈکٹ مینججر ،ایچ آر مینجر ، اسپورٹس اینڈ ہیلتھ سیکٹر ، اسپورٹس اینڈ انٹر ٹینمینٹ ، ائیر لائنس انڈسٹری ، شپنگ انڈسٹری ،پورٹ انڈسٹری ، ٹیکسٹائیل ، لیدر ، ربر ، فارما سیوٹکلس ، کوالیٹی کنٹرول یہ اور اس طرح کے کئی شعبے ہیں جن میں آپ کے لئے کریئر کرنا ممکن ہے۔ اس تعلق سے آپ اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کیجئے اور کریئر کی تلاش میں اصل عملی زندگی کی شروعات پورے جوش و خروش سے کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK