Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر گائیڈنس: (۱) آپریشن تھیٹر ٹیکنیشین کورس (۲) ڈاکٹر

Updated: October 30, 2023, 1:26 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

میں اس وقت بارہویں آرٹس سے پڑھ رہی ہوں ، مجھے آپریشن تھیٹر ٹیکنیشین کا کورس کرنا ہے۔ براہ مہربانی  اسکے بارے میں تفصیل سے بتائیں، اور بھیونڈی میں اور کہاں کہاں اس کے کالج ہیں۔ میں فی الحال ایک نجی اسپتال میں کام کرتی ہوں، فیس اور اسکالرشپ کے بارے میں بتائیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔
بنت ذاکر انصاری ، شہر کا نام نہیں دیا گیا
جواب: بارہویں آرٹس کے بعد آپ بی ووک کورس میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ آپ پہلے سے اسپتال میں کام کررہی ہیں۔ اس کا فائدہ آپ کو ضرور ملے گا۔ آپ یہ بھی جان لیجئے کہ بارہویں بعد بی ووک کورس میں داخلے کیلئے کوئی خاص اسٹریم کی  ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ممبئی جوگیشوری میں واقع ملت اسکول اینڈ جونیئر کالج ، میں یہ کورس موجود ہے۔ فیس سالانہ چالیس سے ساٹھ ہزار روپے ہوسکتی ہے۔ عام طور سے یہ سارے نجی کورسیز ہوتے ہیں نجی یونیورسٹی کے ذریعے منعقد کیے جاتے ہیں۔ بی ووک کے علاوہ دیگر کورسیز میں آپ کو اسٹریم اور مضامین کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ 
میں اردو سے ڈاکٹری کی پڑھائی کرنا چاہتا ہوں ،یہ کہا ں سے پڑھنا بہتر ہوگا، الحمداللہ میں عالم ہوں۔ رہنمائی فرمائیں۔
محمد زکریا زاہد، ہاپوڑ
جواب: مہاراشٹر اور دیگر کسی بھی ریاست میں ابھی تک اردو زبان میں میڈیکل پڑھائی کا نظام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ آپ کے لئے بی یوایم ایس کورس بہتر آپشن ہوسکتا ہے۔ بی یو ایم ایس کورس میں داخلے کے لئے بارہویں سائنس اسٹریم سے فزکس ، کیمسٹری اور بایولوجی سے کامیابی ضروری ہے۔ ان ۳؍ مضامین میں ۳۰۰؍ مارکس میں سے بارہویں جماعت میں کم از کم ڈیڑھ سو مارکس حاصل کرنا ضروری ہے اور این ای ای ٹی  میں شرکت ضروری ہے۔ اس  اہلیتی امتحان میں بھی  سات سو بیس مارکس میں سے بہتر کارکردگی ضروری ہے۔ اگر اس امتحان میں چار سو سے زائد مارکس حاصل کر لیں تو آپ بآسانی بی یو ایم ایس میں داخلہ پا سکیں گے ۔ اس کورس میں اردو ، عربی اور فارسی  کا استعمال زیادہ ہے۔ آپ کی عالمیت کی ڈگری اس کورس کے لئے  مدد ضرور کرے گی ۔لیکن آپ کو اپنی انگریزی پر کام کرنا بہت ضروری ہے۔

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK