میں نے بی ایم ایس مکمل کیا ہے ۔ آگے کیا کروں سمجھ میں نہیں آ رہا ہے ۔ آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
EPAPER
Updated: August 30, 2025, 4:21 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
میں نے بی ایم ایس مکمل کیا ہے ۔ آگے کیا کروں سمجھ میں نہیں آ رہا ہے ۔ آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
بی ایم ایس کیا ہوں، آگے کیا کروں؟
سوال: میں نے بی ایم ایس مکمل کیا ہے ۔ آگے کیا کروں سمجھ میں نہیں آ رہا ہے ۔ آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
جواب: عام طور سے بی ایم ایس کرنے والے طلبہ ایم بی اے کا خواب لے کر اس کورس کی جانب بارہویں کے بعد بڑھتے ہیں ۔بی ایم ایس کورس کے بعدآپ میں منیجرل اسکلز پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، آپ بحیثیت منیجر اپنے فرائض انجام دے سکیں ۔ سب سے پہلے یہ اندازہ کیجئے کہ اس ڈگر ی کے حصول کے ساتھ آپ اپنے اندر کون کون سی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا ۔آپ ان صلاحیتوں کی بنیاد پر بہت سے کورسیز نیز ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر ممکن ہو تو ایک سال ملازمت کریں اور ٹا ٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس (TISS Mumbai ) سے ایم اے ان ایچ آر ایم میں داخلہ لیں ۔ ٹِس ادارے میں داخلے کیلئے ایک آل انڈیا سطح کا مقابلہ جاتی امتحان لیا جاتا ہے۔ آپ ٹِس کے کورسیز کی معلومات لیں اور جاب کے ساتھ امتحان کی تیاری کریں۔ اس کے علاوہ آپ کئی اداروں سے پی جی ڈپلوما کورسیز، ماسٹرس ڈگری کورسیز کرسکتے ہیں۔ آپ مینجمنٹ، جرنلزم، ایڈورٹائزنگ، مارکٹنگ، لاجسٹکس، ائیر لائنس، شپنگ، ٹراویل ٹوریزم، فائنانس، شیئر مارکیٹ، ڈجیٹل مارکٹنگ، ایڈیٹنگ ایسے بے شمار شعبوں میں سے کس شعبے میں آگے بڑھنا ہے، اس کا اندازہ کیجیے اور صحیح فیصلہ کریں۔