ڈینٹل اسسٹنٹ مریضوں کو تمام مراحل سے آگاہ کرتا ہے یا ڈینٹسٹ کے ساتھ اپائنمنٹ فکس کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: November 24, 2023, 2:23 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
ڈینٹل اسسٹنٹ مریضوں کو تمام مراحل سے آگاہ کرتا ہے یا ڈینٹسٹ کے ساتھ اپائنمنٹ فکس کرتا ہے۔
ڈینٹل اسسٹنٹ مریضوں کو تمام مراحل سے آگاہ کرتا ہے یا ڈینٹسٹ کے ساتھ اپائنمنٹ فکس کرتا ہے۔ نیز اگر کوئی مریض سرجری میں ہے، تو ڈینٹل اسسٹنٹ سرجن کو سامان فراہم کرتا ہے اور سرجری یا آپریشن کے دوران ڈاکٹر کے معاون کے طورپر خدمات انجام دیتا ہے۔ ڈینٹل اسسٹنٹ کی ذمہ داریوںمیں دانتوں کے نقوش بنانا، حفظان صحت کے متعلق معلوماتی مواد فراہم کرنا اور مریضوں کو برش کرنے کا طریقہ سکھانا وغیرہ بھی شامل ہے۔
مستقبل
ڈینٹل اسسٹنٹ ان لوگوں کیلئے ایک بہتر آپشن ہے جو ورسٹائل کریئر چاہتے ہیں۔ بی ایل ایس کے مطابق، ۲۰۲۶ء تک ڈینٹل اسسٹنٹ کی ملازمت میں ۱۹؍فیصد اضافہ متوقع ہے۔چونکہ ان کی خدمات اوسط شرحوں سے زیادہ تیزی سے لی جا رہی ہیں، اس لئے اس شعبے میں کریئر بنانا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
ڈینٹل اسسٹنٹ کیسے بنیں؟
بارہویں(سائنس)۵۰؍ فیصد نمبرات سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
اس کے بعد دو سالہ ڈپلوما اِن ڈینٹل اسسٹنٹ کیا جاسکتا ہے نیز ۶؍ سے ۱۲؍ مہینے کی مدت پر مشتمل سرٹیفکیٹ کورس ان ڈینٹل اسسٹنٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
تعلیم مکمل ہونے کے بعد ریاستی لائسنس حاصل کرنے کیلئے ڈینٹل بورڈ یا ڈینٹل اسسٹنگ نیشنل بورڈ (DANB) کے زیر اہتمام سرٹیفیکیشن امتحان دینا ہوتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
لکھنؤ-کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی،لکھنؤ
منی پال کالج آف ڈینٹل سائنسز،بنگلور
گورنمنٹ ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل،ممبئی
نائر ہاسپٹل ڈینٹل کالج،ممبئی
جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی
مانو رچنا ڈینٹل کالج،نئی دہلی
ڈینٹل اسسٹنٹ کی تنخواہ
ایک سال سے کم تجربہ کار ڈینٹل اسسٹنٹ کی سالانہ اوسط تنخواہ ایک لاکھ روپے سے ۴؍ لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔