Inquilab Logo

اینی میشن کا شعبہ: اس میں بے شمار دلچسپیاں ہیں

Updated: April 05, 2024, 4:59 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

اینی میشن کی بہت سی قسمیں ہیں، بشمول ٹو ڈی، ا سٹاپ موشن،تھری ڈی ہاتھ سے تیار کردہ اور کمپیوٹر سے تیار کردہ، لیکن مذکورہ بالا تمام شعبے تخلیقی صلاحیتوں اور جذبے کی اعلیٰ سطح کا مطالبہ کرتے ہیں۔

If you are a creative person then the field of animation is suitable for you. Photo: INN
اگر آپ تخلیقی صلاحیت کے حامل ہیں تو اینی میشن کا شعبہ آپ کیلئے موزوں ہے۔ تصویر : آئی این این

اینی میشن کی بہت سی قسمیں ہیں، بشمول ٹو ڈی، ا سٹاپ موشن،تھری ڈی ہاتھ سے تیار کردہ اور کمپیوٹر سے تیار کردہ، لیکن مذکورہ بالا تمام شعبے تخلیقی صلاحیتوں اور جذبے کی اعلیٰ سطح کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اینیمَیٹر ایک سے زیادہ تصاویر تیار کرتا ہے جسے فریم کہتے ہیں، جنہیں ترتیب دینے پر حرکت کا ایک وہم پیدا ہوتا ہے ۔اسے اینی میشن کہتے ہیں۔ تصاویر ڈجیٹل یا ہاتھ سے تیار کردہ تصویروں، ماڈلز یا پپیٹس سے بنی ہو سکتی ہیں۔اینیمیٹر ٹو ڈی، تھری ڈی ماڈل سازی، اسٹاپ فریم یا کمپیوٹر سے تیار کردہ ا ینی میشن میں کام کرتاہے۔
اینیمیٹر کا مستقبل
 ڈجیٹل لیٹریسی اور سوشل میڈیا کے عروج کے ساتھ اینی میشن کورسیز کی بہت زیادہ مانگ ہے۔علاوہ ازیںاینی میشن اِن دنوں ہمارے ملک میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے کریئر آپشنز میں سے ایک ہے۔ موجوددہ دور میں باصلاحیت اینیمیٹروں کی ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہوا ہےاور اس میں اضافے کے امکانات مزید روشن ہیں ۔کیونکہ اینی میشن انڈسٹری کو ہر سال۳۰؍ ہزارسے زیادہ پیشہ ور افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔
اینیمیٹر کیسے بنیں؟
بارہویں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
l؍ سالہ بیچلرکورسیزمیں بیچلر آف اینی میشن، بی اے اِن اینی میشن(آنرز)،بیچلر آف ڈیزائن (تھری ڈی اینی میشن)،بیچلر آف ڈجیٹل اینی میشن،بی اے اِن اینی میشن اینڈ السٹریشن اور بی اے اِن گیمز ڈیزائن اینڈ اینی میشن کئے جاسکتے ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
آئی ٹی ایم انسٹی ٹیوشن آف ڈیزائن اینڈ میڈیا، ممبئی
بنگلور اینی میشن کالج،بنگلور
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن ، احمد آباد
اینیمیٹر کی تنخواہ
اینیمیٹرکی سالانہ اوسط تنخواہ۷؍ لاکھ سے ۱۵؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK