Inquilab Logo

۲؍ سالہ ڈپلوما کیجئے، ڈینٹل ہائجینسٹ بن جایئے

Updated: March 22, 2024, 3:58 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ڈینٹل ہائجینسٹ کی ذمہ داریوں میں مریضوں کی ابتدائی اسکریننگ، دانتوں کی صفائی اور مریضوں کو منہ کی صحت اور احتیاطی تدابیرکے متعلق مشورہ دینا وغیرہ ہوتا ہے۔

A dental hygienist can work in government and private hospitals. Photo: INN
ڈینٹل ہائجینسٹ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں کام کرسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

ڈینٹل ہائجینسٹ کی ذمہ داریوں میں مریضوں کی ابتدائی اسکریننگ، دانتوں کی صفائی اور مریضوں کو منہ کی صحت اور احتیاطی تدابیرکے متعلق مشورہ دینا وغیرہ ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ ڈینٹسٹ کو دانتوں یا مسوڑھوں کی بیماریوں کے علاج میں مدد کرتاہے۔ 
ڈینٹل ہائجینسٹ کا مستقبل
 ان دنوں، لوگ دانتوں کی صحت پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ بدلتے طرز زندگی اور کھانے کی عادات کی وجہ سے دانتوں کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔چونکہ ڈینٹل ہائجینسٹ دانتوں کے ڈاکٹروں کیبراہ راست مدد کرتا ہے،اس لئے ان کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ہندوستان میں ڈینٹل ہائجینسٹ کے پاس ملازمت کے متنوع مواقع موجود ہیں۔ ان کے سامنے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ملازمت کے بہترین مواقع دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ ڈینٹل ہائجینسٹ سرکاری اسپتالوں، پرائیویٹ اسپتالوں، گورنمنٹ ہیلتھ کیئر مشنز، پرائیویٹ ڈینٹل کلینک، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز، افواج اور غیر سرکاری تنظیموں میں خدمات انجام دے سکتا ہے۔
ڈینٹل ہائجینسٹ کیسے بنیں؟
امیدواروں کو کم از کم۵۰؍ فیصد نمبرات سے بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بارہویں میںفزکس، کیمسٹری اور بایولوجی لازمی مضامین کے طور پر ہونےچاہئیں۔
بارہویں بعد ۲؍ سالہ ڈپلوما اِن ڈینٹل ہائجینسٹ کیا جاسکتا ہے۔
ڈپلوماکے بعد بی ڈی ایس(بیچلر ان ڈینٹل سرجری) اور ماسٹرز پروگرام میں ایم ڈی ایس کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
گورنمنٹ ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل،ممبئی
آکسفورڈ ڈینٹل کالج اور ہاسپٹل، بنگلور
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی،لکھنؤ
پیپلز یونیورسٹی،بھوپال
ڈینٹل ہائجینسٹ کی تنخواہ
lڈینٹل ہائجینسٹ کی سالانہ اوسط تنخواہ ۲؍ لاکھ سے ۸؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK