• Wed, 06 December, 2023
  • EPAPER

لیموں پانی: دانے، ان کے نشانات اور سیاہ حلقےکو دور کرتا ہے

Updated: September 22, 2023, 3:34 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

لیموں ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جو وٹامن سی کا خزانہ ہوتا ہے۔ اسی طرح لیموں پانی بھی صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

Lemon Water.Photo. INN
لیموں پانی۔ تصویر:آئی این این

لیموں ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جو وٹامن سی کا خزانہ ہوتا ہے۔ اسی طرح لیموں پانی بھی صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ پڑھئے لیمو پانی کے فوائد : 
نظام ہضم میں مفید: لیموں کا پانی پینا نظام ہضم کو بہتر بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔ اس میں موجود قدرتی تیزاب پروٹین کو ہضم کرنے میں معدے کی مدد کرتے ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ: لیموں پانی اینٹی بیکٹیریا ہونے کے ساتھ جلن سے محفوظ رکھتا ہے اس کے ساتھ ہی یہ جسم میں مدافعت کا نظام بھی مضبوط اور طاقتور بناتا ہے۔
پتھری سے حفاظت: لیموں میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں سِٹرک ایسڈ کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جو پانی کے ساتھ استعمال کرنے پر پتھری کو تحلیل کرتا ہے اور ساتھ ہی نئی پتھری بننے سے بھی روکتا ہے۔
وزن کم کرتا ہے: لیموں پانی بالواسطہ طور پر وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزن کم کرنے کیلئے ماہرین غذائیت لیموں پانی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔
صحتمند جلد کیلئے: وٹامن سی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے لیموں پانی جلد کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار خلیوں کی مرمت میں مددگار ہے اور داغ دھبوں کو دور، جھریوں اور لکیروں کو کم کرتا ہے۔
صحتمند بالوں کیلئے: لیموں پانی بالوں کی جڑوں کو توانا کرتا ہے اور بالوں کی افزائش میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔
عمل تنفس میں مفید: اگر کوئی مسلسل سانس سے متعلق امراض میں مبتلا ہے تو اس میں بھی لیموں پانی مددگار ہے۔روزانہ ایک گلاس پینے سے نظام تنفس بہتر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK