Inquilab Logo

انڈسٹریل انجینئرکی مانگ ہرصنعتی ادارے میں ہے

Updated: March 15, 2024, 3:17 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

انڈسٹریل انجینئر صنعتی پلانٹس کے مختلف اجزاء بشمول آلات، مواد، سہولیات اور آپریشنل عمل کی تحقیقات اور جائزہ لیتا ہے۔

Industrial engineer reviews production plans and designing details etc. Photo: INN
انڈسٹریل انجینئرپروڈکشن پلانز اورڈیزائننگ کی تفصیلات وغیرہ کا جائزہ لیتا ہے۔ تصویر : آئی این این

انڈسٹریل انجینئر صنعتی پلانٹس کے مختلف اجزاء بشمول آلات، مواد، سہولیات اور آپریشنل عمل کی تحقیقات اور جائزہ لیتا ہے۔ وہ مختلف صنعتی، تجارتی اور پیداواری ماحول میں مصنوعات کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتاہے۔انڈسٹریل انجینئر مختلف صنعتوں جیسےکمیونی کیشن،ٹراسپورٹیشن،ہیلتھ کیئر اوربینکنگمیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 
انڈسٹریل انجینئر کا مستقبل
 انڈسٹریل انجینئرنگ ایک ایسا شعبہ ہے جو مختلف صنعتوں میں عمل، نظام اور آپریشن کو بہتر بنانے پر مرکوز کرتا ہے۔اس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر انڈسٹریل انجینئر کی ملازمت میں ۲۰۲۲ءسے ۲۰۳۲ء تک۱۲؍ فیصد اضافہ متوقع ہے، جو تمام پیشوں کے اوسط سے بہت زیادہ ہے۔ انڈسٹریل انجینئر کے طور پرکریئر کا آغاز نہ صرف مالیاتی فوائد فراہم کرے گا بلکہ اس شخص کی مجموعی ترقی میں بھی اہم اور نمایاں کردار ادا کرےگا۔ 
انڈسٹریل انجینئر کیسے بنیں؟
lبارہویں سائنس کم از کم۵۰؍ فیصد سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
lانڈسٹریل انجینئر بننے کیلئے انٹرنس امتحان قومی اور ریاستی سطح پرمنعقد کئے جاتے ہیں جن میں شرکت امیدار کیلئے لازمی ہوتی ہے۔
 lگریجویٹ کورس میں ۴؍ سالہ بی ٹیک اِن انڈسٹریل انجینئرنگ کیا جاسکتا ہےجس میں طلبہ کو مختلف مشینری اور آلات کی تیاری اور ڈیزائننگ کے عمل سکھائے جاتے ہیں۔
lشعبے میں مزید مہارت کیلئے دو سالہ ایم ٹیک اِن انڈسٹریل انجینئرنگ بھی کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
lوسویسوریا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، ناگپور ،مہاراشٹر
lکے آئی ٹیز کالج آف انجینئرنگ،کولہاپور
lوشوکرما انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پونے
انڈسٹریل انجینئر کی تنخواہ
lانڈسٹریل انجینئر کی اوسط سالانہ تنخواہ ۳؍ لاکھ سے ۷؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK