کینو نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے اورقبض سے نجات دلاتا ہے۔
EPAPER
Updated: October 31, 2025, 4:15 PM IST | Mumbai
کینو نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے اورقبض سے نجات دلاتا ہے۔
 
                                کینو جسم کو بیماریوں سے بچانے والی قدرتی ڈھال ہے۔ یہ نزلہ، زکام اور موسمی انفیکشن کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ 
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو تروتازہ، نرم و ملائم بناتے ہیں اور جھریوں سے حفاظت کرتے ہیں۔ 
کینو کے جوس میں موجود فلیونائڈز اور فائبر خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھتے ہیں جس سے دل صحتمند رہتا ہے۔ 
کینو نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے اورقبض سے نجات دلاتا ہے۔ 
یہ جسم سے زہریلے مادّے(toxins)خارج کرتا ہے جس سے چہرے پر قدرتی نکھار آتا ہے اور چہرہ کھلا کھلا لگتا ہے۔ 
اس میں وٹامن اے کی مقدار آنکھوں کی روشنی بڑھاتی ہے۔ 
کیلشیم اور میگنیشیم کی موجودگی ہڈیوں کو صحتمند رکھتی ہے۔ 
کینو کا استعمال جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔