Inquilab Logo

کوکم پیٹ کی تیزابیت دور کرکے نظام ہضم بہتر بناتا ہے

Updated: February 02, 2024, 3:01 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

کوکم کو آیوروید میں ادویات کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دکھنے میں سیب جیسا لگتا ہے۔ تاہم، اسے خشک مسالے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Regular consumption of kokum reduces the risk of heart diseases and cancer. Photo: INN
کوکم کا باقاعدہ استعمال دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ تصویر : آئی این این

کوکم کو آیوروید میں ادویات کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دکھنے میں سیب جیسا لگتا ہے۔ تاہم، اسے خشک مسالے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ پڑھئے کوکم کے فوائد:
کوکم میںوٹامین اے،بی تھری اور سی کے علاوہ کیلشیم، آئرن، میگنیز، پوٹاشیم اورزنک وافر مقدار میں ہوتے ہیں۔ اسی لئے غذائی ماہرین وزن کم کرنے اور دل کی بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے اس کے استعمال کی صلاح دیتے ہیں ۔
سوکھا کوکم ایسڈ ریفلکس اور اس سے متعلق کچھ علامات جیسے ہارٹ برن کو ٹھیک کرکے نظام ہضم بہتر بناتا ہے۔
اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ اینٹی کارسینو جینک کی خصوصیات بھی ہوتی ہے، جو فری ریڈیکلز ختم کرکے جسم میں خلیات کی نشوونما کو روکتی ہیں جو کینسر کے خطرات کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔
یہ جسم میں انسولین کی سطح بڑھا کر خون میں موجود اضافی شوگر کو کم کرنے کا کام کرتا ہے۔
کوکم کا استعمال بالوں کی افزائش کو بہتر بنانے کیساتھ اسے نرم اورچمکدار بناتاہے۔ 
کوکم کا باقاعدگی سے استعمال اعصابی خلیوں کی افزائش کو فروغ دیتا ہے جس سے دماغی افعال بہتر کام کرتا ہے۔
یہ عمر بڑھنے کی رفتار سست کرنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کی مجموعی ساخت کو بڑھاتا ہے۔
یہ پیٹ کی تیزابیت کو بھی دور کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK