لسی جسم کو ٹھنڈک دینے کے ساتھ ذہنی دباؤ اور تھکن کو بھی کم کرتی ہے جس سے انسان پُرسکون محسوس کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2026, 5:13 PM IST | Mumbai
لسی جسم کو ٹھنڈک دینے کے ساتھ ذہنی دباؤ اور تھکن کو بھی کم کرتی ہے جس سے انسان پُرسکون محسوس کرتا ہے۔
لسی ایک قدیم، روایتی اور غذائیت سے بھرپور مشروب ہے جو برصغیرمیں بہت مقبول ہے۔ یہ دہی سے تیار کی جاتی ہے اور اپنی ٹھنڈک، توانائی اور صحت بخش خصوصیات کی وجہ سے گرمیوں میں خاص طور پر مقبول ہے۔
لسی گرمی کے موسم میں جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو متوازن رکھتی ہے۔
یہ لو لگنے اور جسم کی حد سے زیادہ گرمی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
لسی معدےکیلئے بہت مفید ہے۔ یہ کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے اور معدے کی کمزوری دور کرتی ہے۔
لسی میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔
گرمیوں میں جسم سے پانی اور نمکیات خارج ہو جاتے ہیں۔ لسی ان کی کمی کو پورا کر کے جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: گنے کا رس: جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، تھکن دور کرتا ہے
لسی میں موجود اچھے بیکٹیریا آنتوں میں مفید جراثیم کو بڑھاتے ہیں جس سے نظامِ ہاضم مضبوط ہوتا ہے۔
لسی آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتی ہے جس سے قبض کی شکایت میں واضح کمی آتی ہے۔
لسی کا باقاعدہ استعمال جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جس سے نزلہ، زکام اور دیگر انفیکشنز سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
اگر لسی بغیر چینی کے استعمال کی جائے تو یہ کم کیلوریز والی ہوتی ہے جو وزن کم کرنے والوں کیلئے بہترین ہے۔
لسی جسم کو اندر سے صاف کرتی ہےجس سے جلد پر چمک آتی ہے اور دانے یا خشکی جیسے مسائل کم ہو جاتے ہیں۔
اس میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کیلئے بہت ضروری ہیں، خاص طور پر بڑھتی عمر کے افراد کیلئے۔