Inquilab Logo Happiest Places to Work

لسی : گرما کی بیماریوں سے لڑنے میں معاون

Updated: May 03, 2025, 3:24 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

لسی پینے سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم پر گرمی کے اثرات کو ختم کرتی ہے۔

Consuming lassi prevents the body from becoming dehydrated. Photo: INN
لسی کا استعمال جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتا۔ تصویر: آئی این این

لسی کا استعمال بڑھتے وزن سے پریشان لوگوں کیلئے مفید ہیں۔
لسی وٹامن ڈی اور لیکٹک ایسڈ سے بھر پور ہوتی ہے جس وجہ سےیہ  گرمی  سے ہونے والی بیماریوں سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
لسی کیلشیم سے بھر پور غذا ہےجو ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتی ہے۔ 
اس کا استعمال دانتوں اور بالوں کی صحت کیلئےبھی ضروری ہوتا ہے۔
لسی جلد کو قدرتی طور پر نمی اور تازگی بخشتی ہے۔
 لسی پینے سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم پر گرمی کے اثرات کو ختم کرتی ہے۔
 لسی میں موجود پرو بائیوٹکس جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
 لسی کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK