رات کے وقت آسمان پر چاند ہی سب سے زیادہ روشن ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ رات کے وقت ہم زمین کے جس مقام پر موجود ہوتے ہیں اس کا رخ سورج کی جانب نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے رات کو سورج نظر نہیں آتا، اس کی جگہ چاند جگمگا رہا ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: January 06, 2023, 2:52 PM IST | MUMBAI
رات کے وقت آسمان پر چاند ہی سب سے زیادہ روشن ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ رات کے وقت ہم زمین کے جس مقام پر موجود ہوتے ہیں اس کا رخ سورج کی جانب نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے رات کو سورج نظر نہیں آتا، اس کی جگہ چاند جگمگا رہا ہوتا ہے۔
رات کے وقت آسمان پر چاند ہی سب سے زیادہ روشن ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ رات کے وقت ہم زمین کے جس مقام پر موجود ہوتے ہیں اس کا رخ سورج کی جانب نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے رات کو سورج نظر نہیں آتا، اس کی جگہ چاند جگمگا رہا ہوتا ہے۔ رات میں چاند کا نظر آنا معمول کی بات ہےمگر اکثر ہمیں دن کے اوقات میں بھی چاند نظر آتے ہیں۔ ہر مہینے چند دن ایسے ہوتے ہیں جب سہ پہر کے وقت بھی چاند کو دیکھنا ممکن ہوتا ہے، البتہ وہ ہلال کی شکل میں ہوتا ہے یا نصف چاند نظر آتا ہے ۔ایسا کیوں؟
چاند ،سورج کی روشنی سے چمکتا ہے
آپ کو اس بات کا علم ہوگا کہ چاند کی اپنی کوئی روشنی نہیں ہوتی بلکہ وہ سورج کی روشنی سے چمکتا ہے ۔سورج کی روشنی کا انعکاس ہمیں چاند کی روشنی کی شکل میں دکھائی دیتا ہےیعنی چاند کی روشنی ،سورج کی منعکس شدہ روشنی ہوتی ہے۔
چاند کی پوزیشن اس کی اہم وجہ
آسمان پر چاند اور سورج کی پوزیشنز بدلتی رہتی ہیں، اس دوران مہینے میں ایک بار ہی چاند کے روشن پہلو کا رخ مکمل طور پر سورج کی جانب ہوتا ہے جو پورے چاند کی شکل میں ہمیں نظر آتا ہے۔ جسے ہمیں چودھویں کا چاند کہتے ہیں۔مہینے کے باقی ایام میں ایسا نہیں ہوتا یا آسان الفاظ میں چاند ، سورج غروب ہونے سے قبل یا اس کے بعد آسمان پر طلوع ہوسکتا ہے، جس کا انحصار مکمل چاند سے قبل یا بعد کی پوزیشن پر ہوتا ہے۔
دن میں کب چاند نظر آتا ہے
دن کے اوقات میں چاند دیکھنے کا بہترین وقت نئے چاند کی تاریخ کے بعد پہلے ہفتے یا مکمل چاند کے بعد والے ہفتے کے دوران ہوتا ہے۔
دوسری وجہ
دن کے وقت چاند نظر آنے کی ایک اور وجہ اس کی زمین سے قربت ہے۔ یقیناً چاند کی اپنی تو کوئی روشنی نہیں ہوتی بلکہ وہ سورج کی روشنی سے جگمگاتا ہے، چونکہ یہ زمین کے بہت قریب ہوتا ہے اس لئے دیگر سیاروں اور ستاروں کے مقابلے میں ہمیں بہت زیادہ روشن نظر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اسے آسانی سے دن کی روشنی میں چمکتا ہوا دیکھ سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ زمین سے نظر آنے والے ستارے سورج کی روشنی سے لاکھوں ارب گنا کم روشن اور چاند کی روشنی سے کروڑوں گنا کم روشن ہیں۔سورج کی روشنی آسمان میں اتنی روشن ہے کہ یہ اکثر دن کے وقت ستاروں کی روشنی پر حاوی ہوجاتی ہے۔اس لئے ستارے دن میں نظر نہیں آتے۔