Inquilab Logo Happiest Places to Work

پونے آئی ٹی کمپنیاں جانچ کے دائرے میں،۸؍ ماہ میں پانچویں فرم بند،۵۰۰۰؍ بیروزگار

Updated: June 04, 2026, 10:00 PM IST | Pune

پونے کی آئی ٹی کمپنیاں جانچ کے دائرے میں ہیں، گزشتہ ۸؍ ماہ میں پانچویں فرم بندہوچکی ہے، جس کے نتیجے میں ۵۰۰۰؍ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، حال ہی میں ہند ہونے والی کمپنی تھنک ٹیک انڈیا او پی سی پرائیویٹ لمیٹڈ نے مبینہ طور پر بھرتی ہونے والوں سے دھوکہ کیا، ان سے رقم بطورضمانت لی، تنخواہیں روکیں اور اچانک کام بند کر دیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

پونے کا آئی ٹی سیکٹر بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کی زد میں ہے۔ ہنجوالی جوپونے کا سب سے بڑا آئی ٹی ہب ہے، میں واقع کمپنی تھنک ٹیک کے مالک اور سی ای او ہرشل ٹھاکرے کو ملازمین اور انٹرن سے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کمپنی نے راتوں رات کام بند کر دیا، جس سے۷۰۰؍ سے زائد ملازمین بے روزگار ہو گئے۔تحقیات کے مطابق، کمپنی نے نوکری اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے بہانے بھرتی ہونے والوں سے رقم لی، جبکہ مہینوں سے تنخواہیں ادا نہیں کیں۔ حکام کے مطابق کمپنی کے اچانک بند ہونے سے تقریباً۷۰۰؍ سے۱۰۰۰؍ ملازمین، انٹرنز اور تربیتی ملازم  متاثر ہوئے ہیں۔ متعدد شکایت کنندگان نے پولیس کو بتایا کہ ان سے لیپ ٹاپ کے لیے۱۵۰۰۰؍ روپے امانت کے طور پر لیے گئے اور دو ماہ کی ابتدائی انٹرن شپ کے بعد تنخواہ کا وعدہ کیا گیا۔جبکہ ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، اس کے علاوہ متعدد ملازمین کو کمپنی کے ذریعے دئے گئے چیک بھی باؤنس ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: طویل مسافتی ٹرینوں میں سرگرم چوروں کے گروہ کا پردہ فاش

بعد ازاں ملازمین کے حقوق کی تنظیم ایف آئی ٹی ای نے پونے کے آئی ٹی سیکٹر میں ایک بڑھتا ہوا نمونہ (پیٹرن) ظاہر کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق، گزشتہ آٹھ ماہ میں پانچ کمپنیاں اچانک بند ہوئی ہیں، جس سے اندازہ۴؍ہزار سے ۵؍ ہزار کارکن متاثر ہوئے ہیں۔تنظیم نے ریاستی حکام پر بھی تنقید کی کہ بار بار شکایات کے باوجود فوری کارروائی نہیں کی گئی۔جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، صنعتوں کے نگراں کاروں نے نئی آئی ٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپ پر کڑی نگرانی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ اس شعبے میں نئے آنے والے نوجوانوں کےاستحصال کو روکا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK