اس تعلیمی منصوبے میں بورڈ امتحانات کی مرحلہ وار اور منظم تیاری کا مکمل خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ لائحۂ عمل نصاب کی تکمیل سے لے کر آخری اعادہ تک طلبہ کو خود اعتمادی اور نمایاں کامیابی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: February 20, 2026, 4:14 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
اس تعلیمی منصوبے میں بورڈ امتحانات کی مرحلہ وار اور منظم تیاری کا مکمل خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ لائحۂ عمل نصاب کی تکمیل سے لے کر آخری اعادہ تک طلبہ کو خود اعتمادی اور نمایاں کامیابی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔
مئی ۲۰۲۶ء سے فروری ۲۰۲۷ء تک کا یہ مطالعاتی منصوبہ ایک منظم، تدریجی اور کامیابی کی ضمانت دینے والا جامع لائحۂ عمل ہے جو طالبِ علم کو مرحلہ وار تیاری کے ذریعے بورڈ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کے قابل بناتا ہے۔ اس منصوبے میں ابتدا میں مکمل نصاب کی تکمیل، اہم سوالات کی نشاندہی اور بورڈ پیٹرن کے مطابق مشق پر زور دیا گیا ہے، تاکہ بنیادی تیاری مضبوط ہو سکے۔ بعد ازاں باقاعدہ اعادہ ، ماڈل پیپرز اور وقت مقرر کرکے پرچے حل کرنے کی مشق کے ذریعے عملی تیاری کو بہتر بنایا جاتا ہے۔ اگلے مراحل میں پری بورڈ اور مکمل بورڈ پیپرز کی مشق، کمزور مضامین پر خصوصی توجہ، اور فارمولوں و اہم نکات کی مسلسل تکرار شامل ہے تاکہ یادداشت مستحکم ہو۔ آخری مہینوں میں دوسرا جامع اعادہ ، مشکل سوالات کی مشق، ذہنی سکون، مناسب نیند اور خود اعتمادی کو برقرار رکھنے پر توجہ دی گئی ہے، تاکہ طالب علم امتحان کے دن پُراعتماد اور ذہنی طور پر تیار ہو۔ یہ منصوبہ مسلسل محنت، نظم و ضبط اور تدریجی بہتری کے ذریعے کامیابی کی راہ ہموار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مشکل مضامین، آسان مضامین؛ اعادہ کیلئے آزمائیں مختلف تکنیک
May 2026
بنیاد مضبوط کرنے کا مہینہ
تمام مضامین کا نصاب اور پیٹرن اچھی طرح دیکھیں۔
ہر مضمون کی کتاب ایک مرتبہ سرسری طور پر پڑھ لیں۔
اہم اور مشکل ابواب (جیسے ریاضی اور مراٹھی وغیرہ)نشان زد کریں۔
روزانہ کم از کم چار سے پانچ گھنٹے مطالعہ شروع کریں۔
ریاضی اور سائنس کے بنیادی تصورات واضح کریں۔
June 2026
تصوراتی تیاری
اردو، انگریزی، ریاضی اور سائنس کے پہلے ۴۰؍اسباق مکمل کریں۔
ریاضی کےبنیادی پر مشکل سوالات روزانہ حل کریں۔
انگریزی گرامر کی مشق شروع کریں،مشکلات کو نشان زد کریں۔
ہر ہفتے خود سے ایک چھوٹا ٹیسٹ لیں اور خود ہی سے اسے جانچیں۔
جن مضامین میں آپ کمزور ہیںانہیںاضافی وقت دیں۔
July 2026
باقاعدہ نوٹس سازی
اہم سوالات کے مختصر نوٹس تیار کریں۔
سائنس کے ڈایاگرام اورایک لائن کی تعریفیں یاد کریں۔
اردو مضامین اور انگریزی پیراگراف لکھنے کی مشق کریں۔
ریاضی کے فارمولے الگ کاپی میں جمع کریں۔
ہر مضمون کا کم از کم ایک باب مکمل تیار کریں۔
August 2026
نصف نصاب مکمل کریں
۵۰؍ تا ۶۰؍ فیصدنصاب مکمل کرلیں۔
مختلف مضامین کے ماڈل پیپرز دیکھنا شروع کریں۔
بورڈ کے پچھلے پانچ سال کے سوالات جمع کریں۔
ہفتہ وار تحریری یا ماک ٹیسٹ دیں اور خود کا جائزہ لیں۔
پابندی کے ساتھ مطالعہ کریں،مطالعہ سب سے ضروری ہے۔
September 2026
پریکٹس اور اعادہ
ریاضی اور سائنس کی بھرپور مشق کریں۔
انگریزی اور اردو کے طویل سوالات لکھنے کی عادت ڈالیں۔
سوشل اسٹڈیز/عربک مکمل کریں۔
ہر مضامین کے مشکل سوالات کی فہرست بنائیں۔
ہر ہفتے مکمل مضمون کا ٹیسٹ دیں، اپنے کمزور پہلوؤں کا جائزہ لیں۔
یہ بھی پڑھئے: نہم کے طلبہ: تیاری کیلئے آپ کے پاس ۳۶۵؍ نہیں صرف ۱۸۵؍ دن ہیں
October 2026
مکمل نصاب ختم کریں
تمام مضامین کا نصاب(Syllabus) مکمل کرلیں۔
ہر باب کے اہم سوالات نشان زد کریں۔
بورڈ پیٹرن کے مطابق سوال حل کریں۔
جن مضامین میں آپ کمزور ہیں،ان کے ابواب دوبارہ پڑھیں۔
روزانہ ۵؍ سے ۶؍ گھنٹے مطالعہ کریں۔
November 2026
پہلا مکمل اعادہ
مکمل نصاب کا پہلی بار ریویژن(اعادہ) کریں۔
گزشتہ سال کے ماڈل پیپرز بغور حل کریں۔
وقت مقرر کرکے پرچہ حل کرنے کی مشق کریں اور اپنا جائزہ لیں۔
پرچہ حل کرنے کے دوران اپنی غلطیوں کی نشاندہی کریں۔
اپنے جوابات لکھنے کا انداز اور پریزنٹیشن پرکشش بنائیں۔
December 2026
ٹیسٹ اور اصلاح
تمام مضامین کے مکمل بورڈ پیپرزحل کریں۔
اسکول کے پری بورڈ امتحانات(Prelims) کی تیاری کریں۔
فارمولے اور اہم تعریفیں روزانہ دہرائیں۔
کمزور مضامین پر خصوصی توجہ دیں۔
یادداشت مضبوط کرنے کیلئے مختصر نوٹس دیکھتے رہیں۔
January 2027
آخری ریویژن
پورے نصاب کادوسری بار اعادہ کریں۔
روزانہ ایک مکمل سوالیہ پیپر حل کریں۔
جن سوالات میں مشکل پیش آرہی ہے اسے دوبارہ حل کریں۔
اس مہینے میں صحت اور نیند کا خاص خیال رکھیں۔
دوسرے پریلیم امتحان(اگر ہو تو) کی تیاری کریں۔
February 2027
امتحان کی تیاری کا آخری مرحلہ
اس مہینے میں صرف اہم نکات اور نوٹس دیکھیں۔
نئے سوالات شروع نہ کریں، کچھ بھی نیا نہ پڑھیں۔
کون سے سوال کو کتنا وقت دینا ہے، اس کی تقسیم اورمشق کریں۔
خود اعتمادی برقرار رکھیں، یہ امتحان میں کامیابی کی کلید ہے ۔
روزانہ کی بنیاد پر ہلکا پھلکا اعادہ کریں۔