Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناشپاتی جسم کو توانا رکھتی ہے

Updated: August 14, 2026, 7:50 PM IST | Mumbai

ناشپاتی ایک لذیذ، رسیلا اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے، جس میں فائبر، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اسے متوازن غذا کا حصہ بنانا مجموعی صحت کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ پڑھئے ناشپاتی کے فوائد:

Vitamin C in pears is beneficial for skin health. Photo: INN
ناشپاتی میں موجودوٹامن سی جلد کی صحت کیلئے مفید ہے۔ تصویر: آئی این این

نظام میں ہضم میں مفید: ناشپاتی میں موجود فائبر قبض سے نجات اور نظامِ ہاضم کو بہتر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ 
دل کو صحت مند رکھتی ہے: اس کے غذائی اجزا دل کی صحت برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ 
بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے: فائبر خون میں شکر کے تیزی سے بڑھنے کو کم کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔ 
مدافعتی نظام مضبوط کرتی ہے: ناشپاتی میں موجود وٹامن سی جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو سہارا دیتا ہے۔ 
جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے: پانی کی اچھی مقدار ہونے کے باعث یہ جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بلیو بیری یادداشت اور دماغی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے

ہڈیوں کی صحت کیلئے مفید ہے: اس میں موجود معدنیات ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کیلئے معاون ہیں۔ 
اسٹریس سے بچانے میں معاون: ناشپاتی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیوں کو نقصان سے بچانے میں معاون ہیں۔ 
جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے: اس میں موجود قدرتی کاربوہائیڈریٹس جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ 
آنکھوں کی صحت کیلئے معاون ہے: اس کے مختلف غذائی اجزا آنکھوں کی عمومی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK