Inquilab Logo Happiest Places to Work

آلو بخارا قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

Updated: June 12, 2026, 3:53 PM IST | Mumbai

آلو بخارا غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو موسمِ باراں میں صحت بہتر بنانے اور بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ہے۔

pulm improve eyesight. Photo: INN
آلو بخارا سے بینائی بہتر ہوتی ہے۔ تصویر: آئی این این

برسات کا موسم جہاں خوشگوار ہواؤں اور ٹھنڈک کا پیغام لاتا ہے، وہیں اس موسم میں بعض بیماریوں جیسے نزلہ، زکام، بدہضمی اور کمزوری کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں قدرت نے ہمیں کئی مفید پھل عطا کئے ہیں جن میں آلو بخارا خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔ پڑھئے آلو بخارا کھانے کے فوائد:
آلو بخارا میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ غذا کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 
آلو بخارا وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتے ہیں۔ 
موسمِ باراں میں ہونے والے وائرس اور انفیکشن سے بچاؤ کیلئے یہ پھل جسم کو مضبوط بناتا ہے اور نزلہ زکام کی شدت کو کم کرتا ہے۔ 
اس میں موجود قدرتی شکر (natural sugars) جسم کو فوری انرجی فراہم کرتی ہے، جس سے تھکن اور سستی کم ہوتی ہے۔ 
آلو بخارا جسم سے فاسد مادوں اور زہریلے اجزاء کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے خون صاف اور صحت مند رہتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: فائبر سے بھر پور ۵؍ غذائیں اور ان کے فوائد

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کے خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں جس سے جلد صاف، نرم اور چمکدار بنتی ہے۔ 
یہ کولیسٹرول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ 
یہ جگر کو صاف رکھنے اور اس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ 
اس میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، جس سے بھوک کنٹرول رہتی ہے اور وزن کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ 
آلو بخارا میں موجود معدنیات ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کے مسائل کو کم کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK