Inquilab Logo Happiest Places to Work

چائے یا کافی نہ ملنے پر بعض افراد کو سر درد ہوتا ہے،کیوں؟

Updated: January 05, 2024, 3:43 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

چائے دنیا کا مقبول ترین مشروب ہے۔ برصغیر میں چائے پینے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ بیشتر افراد صبح کے وقت چائے کا استعمال لازمی طور پر کرتے ہیں۔

A headache caused by not drinking tea or coffee for a day is caused by caffeine. Photo: INN
کسی دن چائے یا کافی نہ پینے سے ہونے والے سر درد کی وجہ کیفین ہے۔ تصویر : آئی این این

چائے دنیا کا مقبول ترین مشروب ہے۔ برصغیر میں چائے پینے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ بیشتر افراد صبح کے وقت چائے کا استعمال لازمی طور پر کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ صبح اور شام دونوں وقت  چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں۔ چائے یا کافی کے عادی افراد کو اگر کسی دن یا وقت ان کا پسندیدہ مشروب نہ ملے تو ان کا سر درد کرنے لگتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اس کی وجہ کیفین ہے
اس کی  وجہ کافی سادہ ہے اور وہ ہے کیفین۔ اگر آپ چائے یا کافی پینے کے عادی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جسم کو کیفین کی عادت ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ دن بھر چائے کے کئی کپ پینے کے عادی ہیں تو اس مشروب سے دوری کے باعث سردرد کا سامنا ہوسکتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کافی کے شوقین افراد کو ہوتا ہے۔
جسم کیفین کے اثرات کا عادی ہوجاتا ہے
 کیفین سے دماغ کے اردگرد موجود خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور جب کسی وجہ سے کیفین سے دوری اختیار کرنا پڑے تو یہ شریانیں پھر پھیل جاتی ہیں جس سے سردرد کا احساس ہوتا ہے۔یعنی ہمارا جسم بہت آسانی سے کیفین کے اثرات کا عادی ہوجاتا ہے اور جب یہ جز جسم کو نہیں ملتا تو کسی لت کو چھوڑنے جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔سردرد اس کی ایک علامت ہے اور اس کا سامنا ان افراد کو بھی ہوسکتا ہے جو دن بھر میں محض ایک کپ چائے یا کافی پینے کے عادی ہوں۔
ایسی صورت میں کیا کریں؟
 اس طرح کی تکلیف میں عام درد کش دوا کا استعمال درد سے نجات دلا سکتا ہے۔اگر آپ اس عادت سے نجات پانا چاہتے ہیں تو چائے یا کافی سے اچانک  دوری اختیارنہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK