Inquilab Logo

بعض سانپوں کے سینگ ہوتے ہے، کیوں؟

Updated: March 30, 2024, 2:56 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

اب تک آپ نے شاید بیل، بکری یا دیگر مویشیوں یا جانوروں ہی کو دیکھا ہوگا جن کے سینگ ہوتے ہیں جس کا استعمال وہ مختلف کاموں کیلئے کرتے ہیں۔

Horns help most stationary animals to hide in their surroundings. Photo: INN
سینگ زیادہ تر ساکت جانوروں کو اطراف کے ماحول میں چھپنے میں مدد کرتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

اب تک آپ نے شاید بیل، بکری یا دیگر مویشیوں یا جانوروں ہی کو دیکھا ہوگا جن کے سینگ ہوتے ہیں جس کا استعمال وہ مختلف کاموں کیلئے کرتے ہیں۔ بعض جانوروں کے سینگ نہیں ہوتے جو جینیاتی طور پر ہوتا ہے۔ لیکن شاید آپ کو حیرت ہو کہ سینگ صرف مویشیوں کیلئے ہی خاص نہیں ہیں بلکہ یہ سانپوں اور چھپکلیوں کی کافی تعداد کے سروں پر بھی ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ ان جانوروں کی سینگ کیوں ہوتی ہے؟
سانپوں کیلئے سینگ مفید بھی اور مضر بھی
سینگوں کی حامل چھپکلیوں اور سانپوں کی اکثریت شکار کیلئے انتظار کرتی ہے بجائے اس کا پیچھا کرنے کے۔ سینگ ممکنہ طور پر زیادہ تر ساکت جانوروں کو ارد گرد کےماحول میں چھپنے میں مدد کرتے ہیں لیکن زیادہ حرکت کرنے والوں کیلئے یہ نقصان دہ ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ ممکنہ طور پر شکار اور شکاریوں کی نظر میں جانور کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔
سینگ کے دوسرے استعمال بھی ہیں
 ماضی میں ہوئے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم زمانے میں سانپوں اور چھپکلیوں میں سینگ مختلف امور میں بھی استعمال ہوتے ہوں گے جیسے کہ دفاع یا اس سے جسمانی ہیئت کی وجہ سے دیگر جانوروں کو فریب دینا۔ بلجیم کی یونیورسٹی آف انٹورپ میں محقق فیڈریکو بنفی کے مطابق سینگ کچھ اقسام کے جانداروں کیلئے ایک نعمت ہوتے ہیں لیکن کچھ کیلئے بوجھ۔ جو جانور بہت زیادہ حرکت کرتے ہیں، وہ اپنے سروں پر سینگ رکھنے سے نقصان کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ انہیں شکار اور شکاریوں کیلئے زیادہ نمایاں بناتے ہیں کیونکہ سینگ ان کے سر کو بڑا دکھاتا ہے جس سے دوسرے شکاری جانور انہیں باآسانی دیکھ سکتے ہیں اور ان کا شکار کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK