۵؍ ستمبر، یومِ اساتذہ پر طلبہ کا اپنے ٹیچرز کو خراجِ تحسین۔
EPAPER
Updated: September 05, 2026, 4:31 PM IST | Mumbai
۵؍ ستمبر، یومِ اساتذہ پر طلبہ کا اپنے ٹیچرز کو خراجِ تحسین۔
Raj Sir helps us understand different concepts
My favourite teacher is Raj Sir. He is my favourite teacher because when he teaches English and E.V.S., he explains everything in English and then repeats it in Hindi to make sure everyone in the class understands. He also puts up very nice charts in the classroom to help us understand different concepts. My favourite charts are the Sizzling Word Collector and the Gratitude Corner. In the Sizzling Word Collector, we write new words along with their meanings. In the Gratitude Corner, we can write a “thank you” note to anyone who has helped us. He gets lots of library books, such as books by Dr Seuss, Roald Dahl and David Walliams. On some days, he takes us to the turf after school until 1:30 pm. He also invites people from outside the school to come and conduct activities in our class. He gives us fake money and stickers. After two or three months, we have a bazaar in the classroom. We can use the fake money to buy pens, erasers, pencils, sharpeners and diaries. With the stickers, we can buy anything, whether it is expensive or cheap. He also takes us on field trips and plays games with us, such as string hockey, puzzles and other board games in the classroom. I really enjoy being in his class. I am very lucky to have such a fun and caring teacher. Thank you, Raj Sir, for making learning so much fun!
Name: Mujtaba Khan, STD: V, School: Mohd Umar Rajjab MPS, Madanpura, Mumbai.
سید زین العابدین سر نے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا
ہمارے اسکول میں اپنے جن استاد سے میں سب سے زیادہ متاثر ہوں ان کا نام سید زین العابدین سید ریاض الدین سر ہے جو ہمیں اُردو پڑھاتے ہیں۔ میرے محترم استاد ایک نہایت خوش اخلاق اور بہترین کردار کے حامل انسان ہیں۔ وہ ہمیشہ ہم سے شفقت اور خلوص کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ ان کی گفتگو میں نرمی اور شائستگی ہوتی ہے۔ اسکول اسمبلی میں وہ ہمیں بہترین اخلاقی درس دیتے ہیں۔ اگر ہم سے کوئی غلطی ہو جائے تو وہ سختی کے بجائے محبت سے ہماری اصلاح کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھ سمیت سبھی طلباء انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔ وہ ہمیں اچھے اخلاق، سچائی، محنت، نظم و ضبط اور بزرگوں کا احترام کرنا بھی سکھاتے ہیں۔ ان کا کردار ہمارے لئے ایک روشن مثال ہے۔ وہ ہر طالب علم کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ہم سب ان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ ان کی خوش مزاجی اور محبت بھرا انداز ہمارے اسکول کے ماحول کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔ وہ ہمیشہ ہمیں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ میرے لئے میرے استاد ایک بہترین معلم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شفیق رہنما بھی ہیں۔ مَیں ان کی اچھی عادات اور بلند کردار سے بہت کچھ سیکھتا ہوں۔ یوم ِ اساتذہ کے موقع پر میں اپنے محترم استاد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ صحتمند رکھے، ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے (آمین)۔
نام: انس ذاکر پنجاری، جماعت: ہفتم
اسکول: ضلع پریشد اُردو بوائز اسکول، بودوڈ، مہاراشٹر
میری پسندیدہ اُستاد مس فرزانہ شاہد شیخ
فرزانہ مس میرے لئے صرف ایک اُستاد نہیں بلکہ ایک ایسی خوبصورت شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی محبت، خلوص اور رہنمائی سے میرے دل میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ اُن کا پڑھانے کا انداز، بات سمجھانے کا طریقہ اور طلبہ کے ساتھ اُن کا نرم رویہ ہمیشہ مجھے متاثر کرتا ہے۔ جب بھی مجھے اپنی پڑھائی، مستقبل یا کسی بھی معاملے میں الجھن ہوتی ہے تو میں بلاجھجک فرزانہ مس سے رابطہ کرتی ہوں۔ وہ مجھے ہمیشہ صحیح رہنمائی دیتی ہیں اور بہتر فیصلہ کرنےمیں میری مدد کرتی ہیں۔ اُن کی باتوں میں ایک ایسا اعتماد ہوتا ہے جو مجھے اپنی صلاحیتوں پر یقین کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ اُن کی حوصلہ افزائی اور مثبت سوچ مجھے ہمیشہ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ مس جب بھی اسکول کے شور مچاتے ہوئے ہال میں داخل ہوتی ہیں،ہال میں سناٹا چھا جاتا۔ یہ مس کی پر اعتماد شخصیت کا اثر ہے۔ ہمارے لئے یہ بھی بہت فخر کی بات ہے کہ ہماری ہر دلعزیز مس فرزانہ شاہد کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میرے لئے فرزانہ مس صرف ایک اُستاد نہیں بلکہ میری مثالی ٹیچر اور رول ماڈل بھی ہیں۔ اُن کی محنت، خلوص، صبر اور اپنے طلبہ کیلئے محبت مجھے ہمیشہ متاثر کرتی ہے۔ یوم ِ اساتذہ کے موقع پر میں اُن کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ اُنہوں نے مجھے نہ صرف پڑھایا بلکہ صحیح وقت پر صحیح مشورہ دے کر میری سوچ کو ایک بہتر سمت دی۔ فرزانہ مس، آپ میرے لئے ہمیشہ ایک بہترین مثال رہیں گی۔
نام: مائرہ خان، جماعت: نہم
اسکول: فاروق ہائی اسکول برائے طالبات، جوگیشوری، ممبئی
عالیہ مس غلطی ہونے پر تنہائی میں سمجھاتی ہیں
میری پسندیدہ ٹیچر عالیہ مس ہے۔ وہ میرے اسکول کی بہت پیاری اور قابلِ احترام ٹیچر ہے۔ قابل ِ احترام تو تمام ٹیچرس ہیں مگر میرے لئے ان کا کچھ انداز ایسا ہے جو انہیں دیگر ٹیچروں سے منفرد بناتا ہے۔ مجھے ان کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ وہ طلبہ کو صرف کتابوں کا علم نہیں دیتیں بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم اچھے انسان بنیں۔ ان کی باتوں میں ہمیشہ حوصلہ اور اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔ عالیہ مس سے مجھے سب سے بڑی تحریک محنت اور خود اعتمادی کی ملی ہے۔ وہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ حالات چاہیں جیسے بھی ہوں ،ہمیں ہمت نہیں ہارنا چاہئے اور اپنے مقصد کیلئے کوشش کرنا چاہئے۔ ان کی حوصلہ افزائی نے مجھے اپنے آپ پر یقین کرنا سکھایا۔ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ غلطی ہونے پر وہ تنہائی میں سمجھاتی ہیں جو سیدھا دل پر اثر کرتی ہے۔ اس لئے وہ میری پسندیدہ معلمہ ہے۔n
نام: شفا جلال خان
اسکول: سنجے نگر میونسپل اسکول، گوونڈی، ممبئی
ندا میم کی محبت، نصیحتیں اور سکھائے ہوئے سبق ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے
ہماری سب سے پسندیدہ اور عزیز معلمہ ندا میم ہیں، جو ہمیں کلاس میں انگلش پڑھاتی ہیں۔ ان کا اندازِ تدریس اتنا شفیق اور دوستانہ ہے کہ مشکل سے مشکل سبق بھی بہت ہی آسان اور دلچسپ معلوم ہونے لگتا ہے۔ وہ صرف ایک بہترین استاد ہی نہیں بلکہ ایک سچی رہنما اور ہمدرد سرپرست بھی ہیں، جو ہر طالب علم کی یکساں رہنمائی کرتی ہیں۔ ان کا بے پناہ صبر، شفقت اور مسکراتا ہوا چہرہ کلاس روم کے ماحول کو ہمیشہ پُرسکون اور خوشگوار بنا دیتا ہے۔ وہ ہمیں کتابی علم سکھانے کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کے بہترین آداب اور اچھے اخلاق بھی سکھاتی ہیں۔ ایک اچھے استاد کی اصل کامیابی یہ نہیں کہ اس نے کتنے سبق پڑھائے بلکہ یہ ہے کہ اس نے اپنے شاگردوں کی زندگی میں کتنا اچھا اثر چھوڑا۔ ندا میم نے ہمارے دلوں میں علم کے ساتھ عزت، اعتماد اور محبت بھی پیدا کی ہے۔ شاید وقت گزر جائے، کلاسیس بدل جائیں اور زندگی ہمیں بہت دور لے جائے، لیکن ان کی محبت، نصیحتیں اور سکھائے ہوئے سبق ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ یوم ِ اساتذہ پر مَیں دل کی گہرائیوں سے ندا میم کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ہمیں صرف پڑھایا نہیں بلکہ ہمیں بہترین انسان بننے کا راستہ دکھایا۔
نام: انصاری طیبہ اشرف علی، جماعت: یاز دہم
اسکول: شاد آدم شیخ ٹیکنیکل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی
Fariha Miss is very caring, kind and generous
There are many teachers in the world, but there is only one best teacher, and she is my favourite, Fariha Teacher. She teaches us English and Computer. Whenever she enters the class, the whole class becomes very happy. She explains every chapter very nicely and plays an activity related to it. She is like a ray of sunshine at my school. She is very sweet and always has a smile on her face. She is the best teacher I have ever seen. She is very caring, kind and generous. She teaches us to be kind and help others. She always wants to see her students shining. She is one of the best people to shape my mind for the future. I want a teacher like her in my future too. Fariha Teacher is the best and sweetest teacher in my school. That is why I like her the most.
Name: Khan samaira allauddin, Std: V,
School: Al Salam Eng School, Powai
Shahnaj Miss treats us all with loving care
Every day in the morning, she greets us all with a pretty smile, calling us by our roll numbers and writing them in her file. She is always ready to answer any questions we may ask. She treats us all with loving care, even when it’s a tough task. She is always there for us and gets us what we need. She gives us all the knowledge so we can rise high and succeed. She is so sweet and strong and works her hardest all day. She makes everything so much easier to walk through the hardest way.
Name: Zainab Arai, School: New English School, Panvel.