• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تعلیمی انقلاب: آٹھویں سال کی ابتداء سے پہلے ساتویں سال کی چند اہم جھلکیاں

Updated: August 30, 2024, 7:56 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

اس شمارہ کے ساتھ تعلیمی انقلاب اپنی اشاعت کے ۷؍ سال پورے کررہا ہے۔ تمام ۷؍ سال کے شماروں کی جھلکیاں تو پیش نہیں کی جاسکتیں اس لئے ۷؍ ویں سال کی جھلکیاں حاضر کی جارہی ہیں۔

A large number of students benefit from the educational revolution. Be it general knowledge quiz competition or Islamic quiz, this newspaper helps in the preparation of all. Photo: INN
طلبہ کی بڑی تعداد تعلیمی انقلاب سے استفادہ کرتی ہے۔ جنرل نالج کوئز کے مقابلے ہوں یا اسلامی کوئز کے، سبھی کی تیاری میں اس اخبار کی مدد لی جاتی ہے۔ تصویر : آئی این این

زیر نظر شمارہ، تعلیمی انقلاب کے ۷؍ ویں سال کا آخری شمارہ ہے۔ آئندہ ہفتے یعنی ۶؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو تعلیمی انقلاب کی ۷؍ ویں سالگرہ کا خصوصی شمارہ آپ کے ہاتھوں میں ہوگا، اور اسی کے ساتھ آپ کا یہ محبوب اخبار اپنے ۸؍ ویں سال کا سفر شروع کرے گا۔ یکم ستمبر ۲۰۲۳ء کو تعلیمی انقلاب کی چھٹی سالگرہ کا خصوصی شمارہ آپ کے ہاتھوں میں تھاجس کا تھیم’’اسٹوڈنٹس سووٹ اینالسس‘‘ تھا۔ اس منفرد تھیم کے تحت مختلف اسکولوں کے پرنسپل حضرات نے طلبہ کی طاقتوں، کمزوریوں، مواقع اور (درپیش) خطرات کے متعلق بتایا تھا۔ متذکرہ شمارے سے لے کر ۲۳؍ اگست ۲۰۲۴ء تک شائع ہونے والے تمام شماروں میں مختلف محاذوں پر طلبہ کی رہنمائی کی گئی۔ اس ضمن میں ۵۱؍ سے زائد کور اسٹوریز شائع ہوئیں جو ہر اعتبار سے منفرد تھیں۔ ان اسٹوریز کا مقصد طلبہ کو آج کے مسابقتی دور سے روشناس کرانے کے علاوہ مختلف موضوعات پر ان کی معلومات میں اضافہ کرنا بھی تھا۔ صفحۂ اول اور دوم پر تعلیمی، مذہبی، معاشرتی، سیاسی، معاشی، ماحولی، تفریحی، معلوماتی اور سائنسی، ہر قسم کی معلومات فراہم کی گئی۔ خاص دنوں کی مناسبت سے خصوصی شمارے بھی آپ تک پہنچائے گئے تاکہ آپ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والے دنوں کی اہمیت کا اندازہ ہو۔ 

تعلیمی انقلاب نے خاص موقعوں اور خاص دنوں کی مناسبت سے طلبہ تک معلوماتی مضامین انفوگرافکس کی شکل میں پہنچائے:
نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یعنی ۷؍ جون ۲۰۲۴ء سے مسلسل ۵؍  ہفتے تک مختلف موضوعات پر طلبہ کی رہنمائی کی گئی، مثلاً سال بھر فعال رہنے کی تکنیک بتائی گئیں، تعلیمی عزائم کا درس دیا گیا،بری عادتوں کی نشاندہی اور انہیں ترک کرنے کی تلقین کی گئی، ذہنی اور جسمانی طور پر فعال رہنے کی ترکیبیں بتائی گئیں، غیر ملکی طلبہ کی خوبیاں بتائی گئیں کہ ہمارے طلبہ بھی ان سے فائدہ اٹھاسکیں۔
خلائی سائنس ہو، ہندوستانی بجٹ ہو، جنگلات باراں ہوں،یا، دنیا کے گرم خطوں کا حال، پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء ہو، اولمپکس میں ہمارے ملک کی کارکردگی ہو، یا فوٹوگرافی ڈے، خاص موقعوں اور خاص دنوں کی مناسبت سے انفوگرافکس کی شکل میں طلبہ تک معلومات پہنچائی گئی۔
یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے متعلق طلبہ نصاب میں پڑھتے ہیں مگر یہاں انہیں ان دونوں دنوں کے غیر معروف حقائق بتائے گئے۔
کیوں کا جواب؟ یہ کالم ہر ہفتے بلا ناغہ شائع ہوا، اس طرح کم و بیش ۵۲؍ کیوں کے جواب شائع ہوئے جن میں سے چند کی سرخیاں حاضر ہیں: ہر وقت گھومنے کے باوجود پنکھوں پر گرد کیوں جمع ہوتی ہے؟ انڈے کی زردی ابلنے کے بعد سبز کیوں ہوجاتی ہے؟ جنوبی ممبئی میں آٹو رکشا چلانا کیوں منع ہے؟آنکھوں میں ننھے گلابی دانے کیوں ہوتے ہیں؟ گلابی رنگ خواتین سے کیوں موسوم ہے؟ ہندوستان کا رقبہ گرین لینڈ سے زیادہ ہے مگر نقشے میں گرین لینڈ کیوں بڑا ہے؟
کالم’’ملئے الفاظ سے‘‘ میں ۵۲؍ ہفتوں میں انگریزی اور اردو کے مجموعی طور پر ۴۵۰؍ سے زائد الفاظ معنی کے ساتھ شائع ہوئے۔
’’ہوز ہو‘‘ میں ۲۰۸؍ شخصیات کی مختصر معلومات شائع ہوئی۔ 
’’جی کے میڈ ایزیئر‘‘ میں ۴۱۶؍ سوالوں کے جواب دیئے گئے۔
اسلامی کوئز میں کم و بیش ۱۰۰؍ سوالوں کے جواب بتائے گئے۔
’’وجہ تسمیہ‘‘ میں ۵۰؍ سے زائد پیغمبر، صحابہ، صحابیات، تابعین اور تبع تابعین کے القاب اور اس کی وجہ کے بارے میں بتایا گیا۔
دنیا کی ۵۲؍ مساجد کی تصاویر مع مختصر تفصیل شائع ہوئیں۔
غیر اردو زبانوں کی مشہور کتابوں کے تعارف میں ہندی، مراٹھی اور انگریزی کی کل ۵۲؍ کتابوں کے متعلق بتایا گیا۔
’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں ۵۲؍ غیر روایتی کریئر آپشنز شائع ہوئے۔
’’لوگو کی کہانی‘‘ میں ۵۲؍ مشہور کمپنیوں کے لوگو کی خفیہ کہانی بتائی گئی۔ 
ذہنی قلابازیاں میں ہر ہفتے ۸؍ سرگرمیاں بلاناغہ شائع ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK