Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر کا انتخاب کچھ الگ کچھ نیا، دیکھئے ۲۴؍ کورسیز کی تفصیل

Updated: May 10, 2025, 5:13 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

بارہویں کے بعد روایتی کورسیز کے بجائےایسے کورسیز کا انتخاب کریں جن کی مستقبل میں مانگ ہے اور جو عملی زندگی میں آپ کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، ذیل میں ایسے ہی کورسیز سے متعارف کروایا جارہا ہے۔

Unique career options not only open up new avenues for academic advancement but also better prepare students for practical life. Photo: INN
کریئر کے منفردآپشنز نہ صرف تعلیمی ترقی کی نئی راہیں کھولتے ہیں بلکہ طلبہ کو عملی زندگی کیلئے بہتر طور پر تیار کرتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

بارہویں کے نتائج آگئے ہیں اور ایس ایس سی کے عنقرب ظاہر کردیئے جائیں گے۔بارہویں بعد کریئر کا انتخاب ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے۔عصر حاضر میں طلبہ کیلئے منفرد کورسیز کی اہمیت اور افادیت آج کے تیزی سے بدلتے ہوئے تعلیمی اور پیشہ ورانہ ماحول میں بہت نمایاں ہو گئی ہے۔ روایتی کورسیز جیسے بی اے، بی ایس سی یا بی کام کے مقابلے میں جدید اور مخصوص شعبوں پر مبنی کورسیز طلبہ کو ایسی مہارتیں سکھاتے ہیں جو براہِ راست عملی دنیا میں قابلِ استعمال ہوتی ہیں۔ ان کورسیز میں تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل ٹریننگ، انٹرن شپس، لائیو پراجیکٹس اور انڈسٹری وزٹس شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کا تجربہ اور خود اعتمادی بڑھتی ہے۔ ان کورسیز سے فارغ التحصیل طلبہ کو روزگار کے مواقع زیادہ اور تیز رفتار طریقے سے حاصل ہوتے ہیں۔ دسویں کے طلبہ کیلئے یہ کورسیز ابھی مفید نہیں ہیں تاہم، دو سال بعد انہیں بھی اس مرحلے سے گزرنا ہوگا۔اس لئے پہلے ہی سے اپنی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے کورسیز کا انتخاب کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔ جانئے ۲۴؍ کورسیز کے متعلق:

BTech in Robotics Engineering
(بی ٹیک ان روبوٹک انجینئرنگ )
  یہ ۴؍ سال پر مبنی انڈر گریجویٹ کورس ہے۔ اس کورس میں داخلے کیلئے امیدوار کا بارہویں سائنس سے ریاضی، فزکس اور کیمسٹری میں ۵۰؍تا۶۰؍ فیصد مارکس سے کامیابی اور انٹرنس امتحان جیسے جے ای ای، ایم ایچ سی ای ٹی یا کے سی ای ٹی وغیرہ میں کامیابی ضروری ہے۔ 

B.sc in Data Science And AI
(بی ایس سی اِن ڈیٹا سائنس اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس )
 بی ایس سی اِن ڈیٹا سائنس اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ۴؍ سال پر مبنی بیچلر کورس ہے ۔ یہ کورس آئی آئی ٹی گوہاٹی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ اس کورس کی مکمل فیس ۳؍ لاکھ ۴۹؍ہزار روپے ہے۔ سائنس کے علاوہ دیگر فیلڈ سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی یہ کورس کر سکتے ہیں۔

BSc in Construction Management
and Surveying
 یہ۳؍سال پر مبنی انڈر گریجویٹ کورس ہے۔اس کورس کی فیس ۱۰؍ ہزار سے ۳؍ لاکھ ۲۵؍ہزار تک ہوسکتی ہے۔اس کورس میں داخلے کیلئے امیدوار کا بارہویں سائنس میں ۵۰؍ فیصدمارکس سے کامیاب ہونا ضروری ہے جبکہ اہم مضامین ریاضی اور فزکس ہونے چاہئیں۔

B.sc in Aeronautical Science And Drone Technology
 اس کورس کی میعاد ۳؍ سال ہے۔ اس کورس میں داخلے کیلئے امیدوار کا بارہویں سائنس میں فزکس، کیمسٹری ،ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں ۵۰؍ فیصد مارکس سے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کورس کی فیس ایک لاکھ سے ۶؍ لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔ 

Diploma In Foreign Languages
(ڈپلوما اِن فارین لینگویجز )
  یہ ایک قلیل مدتی کورس ہے جو طلبہ کو مختلف غیر ملکی زبانوں میں مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ کورس اُن افرادکیلئے مفید ہے جو بین الاقوامی کریئر، ٹریول، ترجمہ، تعلیم، یا ایمبیسیز میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔اس کی معیاد۶؍ ماہ سےایک سال ہے۔

Bachelor In Sports Management
(بیچلر ان اسپورٹس مینجمنٹ )
 یہ۳؍ سال پر مشتمل انڈر گریجویٹ کورس ہے۔ اس کورس کی فیس ۷۳ء ۱؍ لاکھ روپے سے ۹؍ لاکھ روپے ہے۔ میرٹ یا انٹرنٹس امتحان کی بنیاد پر اس میں داخلہ ملتا ہے۔ کورس کرنے کے بعد سیلس منیجر، اسپورٹس انسٹرکٹراور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ منیجر بن سکتے ہیں۔

B.A. in Culinary Arts
(بی اے اِن کیولینری آرٹس )
 ’بی اے ان کیولینری آرٹس‘ ۳؍سال پر مشتمل انڈر گریجویٹ کورس ہے۔ بارہویں کے بعد طلبہ یہ کورس کر سکتے ہیں۔ اس کورس کی فیس ۵؍ ہزار سے ۸؍ لاکھ روپےتک ہوتی ہے۔ کورس مکمل کرنے کے بعد ریستوراں اور ہوٹل میں کام کرسکتے ہیں۔

B.Sc Medical Imaging Technology
(بی ایس اِن میڈیکل امیجننگ ٹیکنالوجی )
 یہ کورس ۳؍ سال پرمشتمل ہے۔ اس کورس کی فیس ۲؍ لاکھ سے ۵؍ لاکھ کے درمیان ہے۔ اس کورس میں داخلے کیلئے امیدوار کا بارہویں سائنس میں کیمسٹری، بایولوجی اور فزکس میں مجموعی مارکس ۵۰؍ فیصد ہونا ضروری ہے۔اس کی سالانہ تنخواہ ۳؍لاکھ سے ۱۰؍ لاکھ ہوسکتی ہے۔

B.Des in Game Design
(بی ڈیس اِن گیم ڈیزائن )
 اس کورس کی میعاد ۳؍ سے ۴؍ سال ہے۔ گیمنگ میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ یہ کورس کر سکتے ہیں۔ اس کورس کی فیس ۵؍ لاکھ سے ۱۰؍ لاکھ تک ہوتی ہے۔ اس کورس کے بعد گیم ڈیزائنر، ڈجیٹل گیم ڈیولپر، سسٹم ڈیزائنر، لیول ڈیزائنر اور گیم آرٹسٹ بنا جاسکتا ہے۔

B.sc in Genetics
(بی ایس سی اِن جینیٹکس )
 یہ ۳؍ سال پرمشتمل انڈر گریجویٹ کورس ہے۔ اس کورس کیلئے امیدوار کا بارہویں میں فزکس، کیمسٹری اور بایولوجی میں ۵۰؍ فیصد مارکس سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔کورس میں داخلہ میرٹ لسٹ یا انٹرنس امتحان کی بنیاد پر ملتا ہے۔ فیس: ۳ء۵؍ سے ۲؍ لاکھ۔

Bachelor’s in Luxury Brand & Retail Management
(بیچلرز اِن لگژری برانڈ اینڈ ریٹیل مینجمنٹ)
 یہ ایک جدید اور فیشن سے جڑا ہوا پروگرام ہے جو خاص طور پر لگژری گڈز (جیسے فیشن، جیولری، گھڑیاں، کاسمیٹکس، کاریں، اور ہاسپیٹیلٹی) کی مارکیٹنگ، سیلز اور برانڈنگ پر فوکس کرتا ہے۔یہ کورس اُن طلبہ کیلئے موزوں ہے جو فیشن، برانڈز اور کنزیومر ایکسپیرینس میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کسی لگژری برانڈ یا ریٹیل چینز میں کام کرنا چاہتے ہیں۔عام طور پریہ۳؍ سے ۴؍سال کا پروگرام ہوتا ہے۔اس کورس کے داخلے کے تقاضے یہ ہیں کہ انٹرمیڈیٹ مکمل ہو،اچھی انگلش کمیونی کیشن اسکلز ہو اورفیشن یا مارکیٹنگ میں دلچسپی ہو۔

B.A in Anthropology
(بی اےاِن اینتھروپولوجی)
 یہ سوشل سائنس کی ڈگری ہے جو انسانی معاشروں، ثقافتوں، رسم و رواج، زبان اور تاریخی ارتقاء کا مطالعہ کرتی ہے۔ اس کا مقصد ماضی سے لے کر حال تک انسانی رویوں، عقائد اور سماجی ڈھانچوں کو سمجھنا ہوتا ہے۔یہ عام طور پر ۳؍ سالہ پروگرام ہوتا ہے۔ اس کورس میں کسی بھی اسٹریم کے کامیاب طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں۔ بعض یونیورسٹیاں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیتی ہیںجبکہ کچھ میں اہلیتی امتحان کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Bachelors in Actuarial Science and Quantitative Finance(بیچلرز ان ایکچوریل سائنس اینڈ کوانٹیٹیٹیو فائنانس )
 یہ کورس عام طور پر۳؍ سال پر مشتمل ہوتا ہے۔ بعض تعلیمی اداروں میں یہ ۴؍ سالہ بھی ہے۔ یہ پروگرام اُن طلبہ کیلئے موزوں ہے جو مالیاتی نظام، انشورنس، انویسٹمنٹ اور ریِسک اینالسس جیسے میدانوں میں کریئر بنانا چاہتے ہیں۔

 B.Sc. in Bioinformatics(بی ایس سی اِن بایو انفارمیٹکس)
 یہ ہندوستان میں ایک جدید اور انٹرڈسپلنری کورس ہے جو بایولوجی، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔ اس کا مقصد طلبہ کو سکھانا ہے کہ وہ بایولوجیکل ڈیٹاکو کمپیوٹیشنل طریقوں سے اینالائزکر سکیں۔اس کورس کا دورانیہ ۳؍ سال کا ہوتا ہے۔کچھ تعلیمی ادارےاس کورس کیلئے داخلہ ٹیسٹ(انٹرنس ایگزام) یا میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیتے ہیں۔

B.Tech in Internet of Things (IoT)( بی ٹیک اِن انٹرنیٹ آف تھنگس )
 یہ ایک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انجینئرنگ پروگرام ہے۔ یہ کورس ان طلبہ کیلئے موزوں ہے جو الیکٹرانکس، پروگرامنگ اور آٹومیشن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اس بیچلر کورس کا دورانیہ ۴؍سال پر مشتمل ہے جس میں کل۸؍ سمسٹرز ہوتے ہیں۔اس کورس میں داخلے کیلئے بارہویںپی سی ایم سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔کچھ ادارے داخلہ ٹیسٹ لیتے ہیں۔

B.A. in Gender Studies(بی اےاِن جینڈر اسٹڈیز)
 یہ ایک سوشل سائنسز کا انڈرگریجویٹ پروگرام ہے جو صنف ، سماجی انصاف، خواتین کے حقوق اور صنفی عدم مساوات جیسے موضوعات پر گہرائی سے مطالعہ فراہم کرتا ہے۔ اس کورس کی مدت ۳؍ سال ہے۔ کسی بھی اسٹریم سے کامیاب طلبہ اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ کچھ یونیورسٹیوں میں داخلہ میرٹ یا انٹرنس ایگزام کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

B.Sc. in Epidemiology and Public Health
(بی ایس سی اِن اپڈیمیولوجی اینڈ پبلک ہیلتھ)
 یہ ایک جدید اور سماجی لحاظ سے اہم ہیلتھ سائنس کورس ہے۔ یہ کورس اُن طلبہ کیلئے موزوں ہے جو ریسرچ اور پبلک ہیلتھ پالیسی میں کریئر بنانا چاہتے ہیں۔اس کورس کی میعاد ۳؍ سال ہے۔اس کورس کو کرنے کیلئے بارہویں میں بایو لوجی مضمون کا ہونا ضروری ہے۔

B.Voc. in Green House Management
(بی ووک اِن گرین ہاؤس مینجمنٹ)
 یہ ایک پیشہ ورانہ تعلیمی کورس ہے جو طلبہ کو زرعی ٹیکنالوجی خاص طور پر گرین ہاؤس فارمنگ سے متعلق عملی اور نظریاتی تربیت فراہم کرتا ہے۔ یہ کورس ان طلبہ کیلئے مفید ہے جو زراعت کے جدید طریقوں میں کریئر بنانا چاہتے ہیں۔اس کی میعاد ۳؍ سال ہے۔

 B.Sc. in Paint Technology(بی ایس سی اِن پینٹ ٹیکنالوجی)
 یہ ایک خصوصی سائنسی و تکنیکی کورس ہے جو پینٹس، کوٹنگز اور ان سے متعلقہ کیمیکل پروڈکٹس کی تیاری، تجزیہ اور ٹیسٹنگ پر مرکوز ہے۔ یہ کورس کیمیکل انڈسٹری میں کریئر بنانے والے طلبہ کیلئے مفید ہے۔اس کورس کی میعاد ۳؍ سال(۶؍ سمسٹرز) ہے۔بعض تعلیمی ادارے میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیتے ہیں، کچھ انٹری ٹیسٹ بھی رکھتے ہیں۔

B.Voc.in Optometry(بی ووک اِن آپٹومیٹری)
 یہ کورس طلبہ کو آنکھوں کی دیکھ بھال، بینائی کی جانچ، عینک سازی اور آنکھوں کی عام بیماریوں کی شناخت میں تربیت دیتا ہے۔ یہ کورس ان طلبہ کیلئے مفید ہے جو آنکھوں کے معائنے کے شعبے میں کریئر بنانا چاہتے ہیں۔یہ ۳؍ سال پرمشتمل کورس ہے۔بارہویںسائنس اسٹریم کے طلبہ کے علاوہ بعض ادارے آرٹس یا کامرس اسٹریم کے طلبہ کا بھی داخلہ لیتے ہیں۔

B.Voc. in Tourism and Hospitality
(بی ووک اِن ٹورازم اینڈ ہوسپیٹالیٹی)
 یہ ڈگری پروگرام طلبہ کو سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں کام کرنے کیلئے مہارت اور علم فراہم کرتا ہے۔ یہ کورس خاص طور پر ان طلبہ کیلئے ہے جو تھیوری کے ساتھ عملی تربیت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس بیچلر کورس کی مدت ۳؍ سال ہے۔

B.Voc in Web Technologies(بی ووک اِن ویب ٹیکنالوجیز)
 یہ ۳؍ سالہ ڈگری پروگرام ہے جو طلبہ کو ویب ڈیولپمنٹ، ویب ڈیزائننگ اور انٹرنیٹ سے متعلق جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کرتا ہے۔ یہ کورس اُن طلبہ کیلئے نہایت مفید ہے جوبارہویں بعد ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور سافٹ ویئر کے شعبے میں جلد ملازمت چاہتے ہیں۔اس کورس میں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں۔ 

Diploma In Operation Theatre Technology
( ڈپلوما اِن آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی)
 یہ ایک پیرامیڈیکل کورس ہے جو طلبہ کو سرجری کے دوران آپریشن تھیٹر(او ٹی)کی تیاری، آلات کو سنبھالنے، جراثیم سے پاک ماحول بنانےاور سرجن کی مدد کرنے کی تربیت دیتا ہے۔ یہ کورس اُن طلبہ کیلئے موزوں ہے جو میڈیکل فیلڈ میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر ڈاکٹر یا نرس بنے بغیر فوری ملازمت کے مواقع چاہتے ہیں۔اس کورس کا دورانیہ ایک سے۲؍ سال (ادارے کے حساب سے)جبکہ کچھ جگہوں پر ۶؍ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس بھی دستیاب ہے۔ اس کورس میں داخلہ کیلئے طلبہ کا بارہویں(پی سی بی) میں کم از کم ۴۵؍ تا ۵۰؍ فیصدنمبر سے کامیاب ہونا ضروی ہے۔

Diploma In Cyber Law
(ڈپلوما اِن سائبر لاء)
 یہ ایک مختصر مگر انتہائی مفید قانونی اور تکنیکی کورس ہے جو انٹرنیٹ، ڈجیٹل کرائمز، ڈیٹا پرائیویسی، ہیکنگ، آن لائن فراڈ اور سائبر سیکوریٹی کے قانونی پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ یہ کورس ان طلبہ کیلئے موزوں ہے جو ڈجیٹل دنیا کے قانونی چیلنجز کو سمجھنا اوران سے نمٹنا چاہتے ہیں۔یہ کورس عموماً۶؍ ماہ سے ایک سال کا ہوتا ہے۔ اس میں داخلہ انٹر نس یا براہ راست ہوتا ہے۔یہ آن لائن اور آف لائن دونوں موڈ میں دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK