چاندی کی قیمت نے بلند ترسطح کو چھوا،سونا بھی مہنگا ہواامسال سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ۲۸؍فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
EPAPER
Updated: July 12, 2025, 12:08 PM IST | Agency | New Delhi
چاندی کی قیمت نے بلند ترسطح کو چھوا،سونا بھی مہنگا ہواامسال سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ۲۸؍فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
سونے اور چاندی کے دام میں جمعہ کو تیزی درج کی گئی ہے۔ چاندی کی قیمت نے تو اپنے آل ٹائم ہائی ایک لاکھ ۱۰؍ہزار ۳۰۰؍روپے کی سطح کو چھولیا۔ چاندی کے دام میں ۲؍ہزار ۳۶۶؍ جبکہ سونے کےد ام میں ۴۲۷؍ روپے کی تیزی آئی ۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ایک کلو چاندی کی قیمت جمعہ کو ۲؍ہزار ۳۶۶؍ بڑھ کر ایک لاکھ ۱۰؍ہزار ۳۰۰؍ فی کلو ہوگئی۔ جمعرات کو یہ قیمت ایک لاکھ ۷؍ ہزار۹۳۴؍روپے تھی۔اسی طرح۲۴؍ کیریٹ سونے کی قیمت میں بھی جمعہ کو اضافہ دیکھا گیا۔ یہ ۴۲۷؍ روپے بڑھ کر ۹۷؍ ہزار ۴۷۳؍ روپے فی۱۰؍گرام ہوگئی ۔ جمعرات کو سونا ۹۷؍ ہزار ۴۶؍روپے فی ۱۰؍گرام تھا۔اس سے پہلے ۱۸؍ جون کو چاندی نے ایک لاکھ ۹؍ہزار ۵۵۰؍ روپے اور سونے نے۹۹؍ہزار۴۵۴؍روپے کا آل ٹائم ہائی بنایا تھا۔ جمعہ کو کاروباری سیشن کے اختتام پر سونے کےد ام فی ۱۰؍گرام ۹۷؍ہزار ۵۱۱؍روپے اور چاند ی کے دام فی کلو ایک لاکھ ۱۰؍ہزار ۲۹۰؍ روپے رہے۔
خیال رہے کہ امسال اب تک سونا ۲۰؍ ہزار ۸۸۲؍روپے مہنگا ہوا۔اس سال یعنی یکم جنوری ۲۰۲۵ء سے اب تک۱۰؍گرام۲۴؍ کیریٹ سونے کی قیمت۷۶؍ہزار۱۶۲؍روپے سے بڑھ کر۹۷؍ہزار۵۱۱؍روپے ہو گئی ہے، یعنی۲۱؍ہزار ۳۴۹؍روپےکا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، چاندی کی قیمت بھی۸۶؍ہزار ۱۷؍روپے فی کلو سے۲۴؍ہزار۲۷۳؍ بڑھ کرایک لاکھ ۱۰؍ہزار ۲۹۰؍روپے فی کلو ہو چکی ہے۔جبکہ پچھلے سال۲۰۲۴ءمیں سونا۱۲؍ہزار ۸۱۰؍ روپےمہنگا ہوا تھا۔
کیڈیا ایڈوائزری کے ڈائریکٹر اجے کیڈیا کے مطابق، امریکہ کے ٹیرف کی وجہ سےسیاسی جغرافیائی کشیدگی برقرار ہے، جس سے سونے کو سہارا مل رہا ہے اور اس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں امکان ہے کہ امسال سونا ایک لاکھ۳؍ہزار روپے فی ۱۰؍گرام اور چاندی ایک لاکھ ۳۰؍ہزار روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔