Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگریزی لفظ ’’ڈبلیو‘‘کا تلفظ ڈبل’’یو‘‘ہوتا ہے نہ کہ ڈبل’’وی‘‘، کیوں؟

Updated: July 18, 2025, 1:19 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

کہا جاتا ہے کہ انگریزی ایک دلچسپ زبان ہے۔انگریزی زبان میں کئی ایسی چیزیں ہیں جو قاری کی دلچسپی کا سبب بنتی ہیں یا جو اس زبان کو سیکھنے کی ابتدائی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔

In Old English, two "u"s or two "v"s were written together to represent the "w" sound. Photo: INN
قدیم انگریزی میں’’ڈبلیو‘‘ کی آواز کو ظاہر کرنے کیلئے دو’’یو‘‘ یا دو’’وی‘‘کو ساتھ لکھا جاتا تھا۔ تصویر: آئی این این

کہا جاتا ہے کہ انگریزی ایک دلچسپ زبان ہے۔انگریزی زبان میں کئی ایسی چیزیں ہیں جو قاری کی دلچسپی کا سبب بنتی ہیں یا جو اس زبان کو سیکھنے کی ابتدائی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ انگریزی حرف ’’ڈبلیو‘‘(W) بظاہر دو ’’وی‘‘(V) جیسے دکھائی دیتا ہے مگر اس کا تلفظ ڈبل’’یو‘‘(U)ادا کیا جاتا ہے نہ کہ ڈبل’’وی‘‘، کیوں؟
تاریخی پس منظر
  لاطینی اور قدیم انگریزی میں’’ ڈبلیو‘‘ کا وجود نہیں تھا۔لاطینی زبان، جس سے انگریزی نے بہت سے حروف اور الفاظ لئے،’’ڈبلیو ‘‘کو نہیں جانتی تھی۔ لاطینی میں صرف’’وی‘‘ استعمال ہوتا تھا جو کبھی صوتی طور پر’’یو ‘‘کی طرح اور کبھی’’وی ‘‘کی طرح ادا ہوتا تھا۔ قدیم انگریزی (۵؍ویں تا۱۱؍ویں صدی) میں ’’ڈبلیو‘‘کی آواز کو ظاہر کرنے کیلئے دو’’یو‘‘ یا دو ’’وی‘‘ کو’’UU‘‘ یا ’’VV‘‘، اس طرح ساتھ لکھا جاتا تھا۔
’’ڈبلیو‘‘ کی ظاہری شکل کیسے بنی؟
 پرانے زمانے میں ’’یو‘‘ اور’’وی‘‘کو ایک ہی حرف کا دوہرا روپ سمجھا جاتا تھا، ان میں فرق بعد میں کیا گیا۔ چونکہ پرانی انگریزی میں’’ڈبلیو‘‘ جیسی آواز کیلئے دو’’یو‘‘ یا دو’’وی‘‘ استعمال ہوتے تھے، تو لوگوں نے اسے ’’ڈبلیو یو‘‘کہنا شروع کیا یعنی ’’یو‘‘ کی دُہری شکل۔ مثلاً’’Water‘‘ جیسے الفاظ کیلئے ’’uuater‘‘ یا ’’vvater‘‘ جیسا ہجّہ استعمال ہوتا تھا۔
 ’’ڈبلیو‘‘کا نام مستقل کیسے ہوا؟ 
۱۱؍ ویں صدی کے بعد جب پرنٹنگ پریس عام ہوا اور انگریزی کا ہجّہ معیاری ہونے لگا، تو’’ڈبلیو‘‘ ایک الگ حرف کی صورت اختیار کر گیا۔چونکہ اس وقت’’یو‘‘ اور’’وی ‘‘ کی تمیز واضح نہیں تھی اور لوگ اس آواز کو دو’’یو‘‘ سمجھتے تھے، اس لئے’’ڈبلیو‘‘ کو ’’ڈبل یو‘‘ کہا جانے لگا۔یہ نام معیاری انگریزی میں رائج ہو گیا جو اب تک برقرار ہے۔
جدید انگریزی میں تلفظ کا جواز
 انگریزی تلفظ کی روایت میں حرف کا نام اس کی تاریخی بنیاد پر رکھا گیا ہے، نہ کہ اس کی موجودہ شکل پر۔اگرچہ آج ’’W‘‘ دیکھنے میں ڈبل ’’V‘‘ جیسے لگتا ہے (خاص طور پر کیپٹل میں جب ڈبلیو لکھا جائے تو ) مگر اس کا نام ’’ڈبل یو‘‘تاریخی تلفظ اور رسم الخط سے جڑا ہوا ہےجہاں ’’یو‘‘ اور’’وی‘‘ میں فرق نہیں تھا۔
کچھ ممالک’’ ڈبل وی‘‘ بھی کہتے ہیں، کیوں؟
 فرانسیسی( Double V)،جرمن (Weh) اور ہسپانوی (Doble ve)۔ ان زبانوں میں’’یو‘‘اور’’وی‘‘میں فرق پہلے سے تھا اس لئے وہاں’’ ڈبل وی‘‘ کہا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK