ناشپاتی موسم گرما اور موسم باراں میں عام پایا جانے والا ایک پھل ہے۔
EPAPER
Updated: July 06, 2024, 4:36 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
ناشپاتی موسم گرما اور موسم باراں میں عام پایا جانے والا ایک پھل ہے۔
ناشپاتی موسم گرما اور موسم باراں میں عام پایا جانے والا ایک پھل ہے۔ یہ پھل مجموعی صحت کیلئے مفید ہے جس کی وجہ اس میں فائبر، اہم غذائی اجزا اور منرلز کا موجود ہونا ہے۔ پڑھئے ناشپاتی کے فوائد:
جسمانی خلیات کا تحفظ
ناشپاتی میں وٹامن سی، وٹامن کے اور کاپر موجود ہوتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں جو جسمانی خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
امراض قلب اور فالج سے بچانے میں مددگار
ناشپاتی میں فائبر پایا جاتا ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے، جس سے امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ روزانہ ناشپاتی کھانے سے فالج کا خطرہ۵۰؍ فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
کینسر کی روک تھام
ناشپاتی میں فائبر کی موجودگی آنتوں کے کینسر کا باعث بننے والے خلیات کی روک تھام کرکے اس مرض سے بچاتا ہے۔
مدافعتی نظام مضبوط بنائے
اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کا کام کرتے ہیں جس سے عام موسمی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
جسمانی توانائی بڑھائے
ناشپاتی میں موجود گلوکوز فوری جسمانی توانائی فراہم کرنے والا جز ہے، یہ گلوکوز بہت تیزی سے جسم میں جذب ہوجاتا ہے اور جسمانی توانائی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
بخار سے تحفظ
یہ پھل اپنی تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے اور یہ ٹھنڈک بخار کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
گلے کی تکلیف سے نجات
ناشپاتی کا استعمال گلے کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔اس لئےغذائی ماہرین روزانہ ایک ناشپاتی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔