Inquilab Logo Happiest Places to Work

تیز رفتار وین وہائٹ ہاؤس پر حملے کی کوشش میں باہر نصب سیکوریٹی بیریئر سے ٹکرا گئی

Updated: March 12, 2026, 10:41 AM IST | New York

وہائٹ ہاؤس میں موجود تمام افراد اور سیکوریٹی عملہ محفوظ ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے وہائٹ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں اور کچھ داخلی راستے عارضی طور پر بند کر دیے تھے لیکن بعد میں یہ دوبارہ کھول دیے گئے۔

White House.Photo:INN
وہائٹ ہاؤس۔ تصویر:آئی این این

تیز رفتار وین وہائٹ ہاؤس پر حملے کی کوشش میں باہر نصبسیکوریٹی بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر علاقے کو بند کر دیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ساڑھے ۶؍ بجے پر پیش آیا، میٹروپولیٹن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا جہاں پوچھ گچھ جاری ہے۔  پولیس کے بقول اس واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔
 وہائٹ ہاؤس میں موجود تمام افراد اور سیکوریٹی عملہ محفوظ ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔  پولیس نے وہائٹ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں اور کچھ داخلی راستے عارضی طور پر بند کر دیے تھے لیکن بعد میں یہ دوبارہ کھول دیے گئے۔ ابھی تک ڈرائیور کی شناخت یا اس کے ارادوں کے بارے میں حتمی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔  یاد رہے کہ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ دفاعی شخصیات کی شہادت کے بعد امریکا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ان مقامات پر ممکنہ طور پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سورج کی روشنی کی مانگ ۲۴؍گھنٹے پوری کرنے کیلئےخلا میں ۵۰؍ہزار آئینے بھیجنے کا منصوبہ تنقید کی زد پر

خیال رہے کہ   امریکہ  میں ایک تیز رفتار وین وہائٹ ہاؤس کے باہر نصب سیکوریٹی بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے بعد سیکوریٹی حکام نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً ساڑھے ۶؍ بجے پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر میٹروپولیٹن پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بھارتی سنگھ نے مداحوں کو دھوکہ بازوں کے خلاف متنبہ کیا


پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں موجود تمام افراد اور  سیکوریٹی عملہ محفوظ ہیں۔حکام نے واقعہ کے بعد احتیاطی طور پر وائٹ ہاؤس کے اطراف کی چند سڑکیں اور داخلی راستے عارضی طور پر بند کر دیے تھے تاہم بعد میں انہیں دوبارہ کھول دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی شناخت اور اس کے ارادوں کے بارے میں ابھی تک حتمی معلومات جاری نہیں کی گئیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور ایرانی قیادت کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں حساس سرکاری مقامات کی سیکوریٹی  کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK