دہی کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہےجس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: March 13, 2026, 4:59 PM IST | Mumbai
دہی کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہےجس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
دہی میں موجود مفید بیکٹیریا معدے اور آنتوں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں اور کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
دہی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
اس میں کیلشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
دہی ٹھنڈی تاثیر رکھتا ہے اور معدے کی جلن اور تیزابیت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے جس سے زیادہ کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔
دہی کا استعمال جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: خربوزہ جسم میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہے اور لو لگنے سے بچاتا ہے
دہی میں موجود غذائی اجزاء بالوں کی مضبوطی اور نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔
دہی کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہےجس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
دہی فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور جسم کو چست رکھتا ہے۔ گرمیوں میں دہی کھانے سے جسم کو ٹھنڈک ملتی ہے۔