Inquilab Logo Happiest Places to Work

خربوزہ جسم میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہے اور لو لگنے سے بچاتا ہے

Updated: March 07, 2026, 3:14 PM IST | Mumbai

خربوزہ کم کیلوریز اور زیادہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لئے وزن میں اضافہ نہیں کرتا۔

The nutrients in muskmelon calm the nervous system. Photo: INN
خربوزے میں موجود غذائی اجزاء اعصابی نظام کو سکون دیتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

خربوزہ میں تقریباً ۹۰؍فیصد پانی ہوتا ہے، جو گرمی میں جسم کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے۔ 
اس میں موجود فائبر قبض کو دور کرتا اور معدے کو درست رکھتا ہے۔ 
خربوزے میں پوٹاشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ 
خربوزہ جسم کو لو سے بچاتا ہے۔ 
معتدل مقدار میں استعمال ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بھی مفید ہو سکتا ہے۔ 
خربوزے میں موجود کیلشیم اور دیگر معدنیات ہڈیوں کیلئے مفید ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: تربوز میں موجود وٹامن سی قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے

فولیٹ اور دیگر غذائی اجزاء خون بنانے کے عمل میں مدد دیتے ہیں۔ 
خربوزہ دماغ کو فرحت بخشتا اور تھکن کم کرتا ہے۔ یہ پھل گرمیوں میں مفید ہے۔ 
خربوزہ میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کی صحت کیلئے بے حد مفید ہیں۔ 
یہ جلد کو نمی فراہم کرتا، خشکی کم کرتا اور چہرے پر قدرتی نکھار لاتا ہے۔ 
خربوزہ کم کیلوریز اور زیادہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لئے وزن میں اضافہ نہیں کرتا۔ 
خربوزہ میں فولیٹ اور وٹامنز خون بنانے کے عمل میں مدد دیتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK