سحری کے دوران غذاؤں کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ دن بھر کیلئے ایندھن کا کام کرتی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 22, 2024, 3:48 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
سحری کے دوران غذاؤں کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ دن بھر کیلئے ایندھن کا کام کرتی ہیں۔
سحری کے دوران غذاؤں کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ دن بھر کیلئے ایندھن کا کام کرتی ہیں۔ پڑھئے ایسی غذاؤں کے متعلق جو دن بھر میں جسمانی توانائی برقرار رکھنے کے ساتھ پانی کی کمی سے بھی تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔
کھجور: افطار سے ہٹ کر سحری میں بھی ایک یا دوکھجوریں کھانا مفید ہوتا ہے۔اس میں موجود مٹھاس جسم میں گلوکوز کی شکل اختیار کرکے توانائی فراہم کرتی ہے۔
دہی: سحری میں دہی کو شامل کرنے سے غذا متوازن ہوتی ہے اور معدے کی تیزابیت کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔دہی میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے ڈی ہائیڈریشن کا امکان کم ہوتا ہے۔
سیب اور کیلا: سحری میں ان دونوں کو شامل کرنے سے جسم کو فائبر، وٹامن سی اور متعدد اینٹی آکسیڈنٹس ملتے ہیں جبکہ ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
پانی والی غذائیں: کھیرے، ٹماٹر یا تربوز جیسے زیادہ پانی والی غذاؤں سے دن بھر جسم میں پانی کی کمی کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
اسمودی (شیک): اسمودی صحتمند، ذائقہ دار اور سحری کیلئےایک مکمل غذا ہے۔