واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک فوجی اڈے (ملیٹری بیس) فورٹ مکنیر کے اوپر متعدد نامعلوم ڈرون دیکھے گئے ہیں جہاں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پِیٹ ہیگسیتھ رہائش پذیر ہیں، جس کے بعد حفاظتی اقدامات سخت کردئے گئے۔
EPAPER
Updated: March 19, 2026, 10:38 PM IST | Washington
واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک فوجی اڈے (ملیٹری بیس) فورٹ مکنیر کے اوپر متعدد نامعلوم ڈرون دیکھے گئے ہیں جہاں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پِیٹ ہیگسیتھ رہائش پذیر ہیں، جس کے بعد حفاظتی اقدامات سخت کردئے گئے۔
واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک فوجی اڈے (ملیٹری بیس) فورٹ مکنیر کے اوپر متعدد نامعلوم ڈرون (unidentified drones) دیکھے گئے ہیں جہاں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پِیٹ ہیگسیتھ رہائش پذیر ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، اس واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا اور سیکیورٹی انتہائی سخت (ہائی الرٹ) کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، یہ ڈرون پچھلے دس دنوں کے دوران ایک رات اڈے کے اوپر دیکھے گئے۔ ان کی اصلیت (origin) کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حکام نے روبیو اور ہیگسیتھ کو عارضی طور پر دوسری جگہ منتقل کرنے پر بھی غور کیا، تاہم ایسا نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پوتن کا پیغام، نیٹو اور میکرون کا مطالبہ: ایران جنگ پر سفارتی دباؤ بڑھ گیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ۲۸؍ فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فضائی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے امریکی فوج پہلے ہی ہائی الرٹ پر ہے۔پنٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے ہیگسیتھ کی نقل و حرکت پر بات کرتے ہوئے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور اسے انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ تاہم، اس حوالے سے محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) نے کوئی جواب نہیں دیا۔