قومی پرچم کسی بھی ملک کی خودمختاری، وقار اور قومی اتحاد کی علامت ہوتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ جب کبھی کسی اہم قومی شخصیت کے انتقال ہوتا ہے تو پر چم کو سرنگوں (Half-Mast)کیوں کیا جاتا ہے؟
EPAPER
Updated: August 28, 2026, 9:42 PM IST | Mumbai
قومی پرچم کسی بھی ملک کی خودمختاری، وقار اور قومی اتحاد کی علامت ہوتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ جب کبھی کسی اہم قومی شخصیت کے انتقال ہوتا ہے تو پر چم کو سرنگوں (Half-Mast)کیوں کیا جاتا ہے؟
قومی پرچم کسی بھی ملک کی خودمختاری، وقار اور قومی اتحاد کی علامت ہوتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ جب کبھی کسی اہم قومی شخصیت کے انتقال ہوتا ہے تو پر چم کو سرنگوں (Half-Mast)کیوں کیا جاتا ہے؟
ترنگا سرنگوں کرنے کی روایت کیا ہے؟
کسی مشہور، بااثر یا قومی شخصیت کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں کرنا دراصل ریاست کی جانب سے اس شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک علامتی روایت ہے۔ پرچم کسی ملک کی خودمختاری، قومی وقار، اتحاد اور اجتماعی شناخت کی علامت ہوتا ہے۔ جب اسے معمول کی بلندی سے کم کر دیا جاتا ہے تو اس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ قوم ایک اہم شخصیت کے انتقال پر سوگوار ہے اور اس کی خدمات کو قدر و احترام کی نگاہ سے یاد کر رہی ہے۔
’’Half-Mast‘‘ یا ’’Half-Staff‘‘ کیا ہے؟
انگریزی میں پرچم کو اس طرح کم بلندی پر لہرانے کو عموماً’’Half-Mast‘‘ یا ’’Half-Staff‘‘کہا جاتا ہے۔ ’’Mast‘‘ زیادہ تر بحری جہازوں کے تناظر میں اور ’’Staff‘‘ زمین پر نصب پرچم کے ڈنڈے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اس موقع پر پرچم کو بالکل درمیان تک نہیں بلکہ اوپر لے جا کر پھر کچھ نیچے کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: لیدر بیگزگزرتے وقت کے ساتھ مزید خوبصورت ہوجاتے ہیں، کیوں؟
یہ روایت کہاں سے آئی؟
پرچم کو سوگ کی علامت کے طور پر سرنگوں کرنے کی روایت دنیا کے کئی ممالک میں صدیوں سے مختلف شکلوں میں موجود رہی ہے۔ اس کے پس منظر کے بارے میں مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں، تاہم، جدید دور میں یہ ایک باقاعدہ ریاستی اور سفارتی روایت بن چکی ہے۔ مختلف ملکوں نے اپنے قوانین اور ضوابط کے تحت یہ طے کر رکھا ہے کہ کن مواقع پر قومی پرچم سرنگوں کیا جا سکتا ہے۔
ہندوستان میں اس کا کیا مطلب ہے؟
کسی اہم قومی شخصیت کے انتقال پر سرکاری سطح پر قومی سوگ کا اعلان کیا جائے تو مقررہ سرکاری عمارات اور مقامات پر قومی پرچم سرنگوں کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، ہر مشہور شخصیت کی وفات پر لازماً ترنگا سرنگوں نہیں کیا جاتا۔ یہ اعزاز عموماً اس شخصیت کے قومی خدمات، عہدے، مرتبے اور ریاستی فیصلے سے وابستہ ہوتا ہے۔
کیا اس سے پرچم کی توہین ہوتی ہے؟
بظاہر پرچم کو نیچے کرنا اس کی بے حرمتی محسوس ہو سکتی ہےلیکن سرکاری پروٹوکول میں اس کا مفہوم اس کے بالکل برعکس ہے۔ سرنگوں پرچم بے عزتی نہیں بلکہ انتہائی احترام اور سوگ کی علامت ہے۔ البتہ اس عمل کیلئے باقاعدہ ضابطے موجود ہوتے ہیں جن کی پابندی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سوگ کی مدت ختم ہونے پر اسے دوبارہ پہلے پوری بلندی تک پہنچایا جاتا ہے اور پھر اتارا جاتا ہے۔