رکن پارلیمان ناصر حسین نے الزام لگایا کہ سینہہ ہستھ کمبھ ۲۰۲۸ء کی آڑ میں اجین میں مسلمانوں کے گھروںاور عبادتگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
EPAPER
Updated: November 23, 2026, 2:03 PM IST | Agency | New Delhi
رکن پارلیمان ناصر حسین نے الزام لگایا کہ سینہہ ہستھ کمبھ ۲۰۲۸ء کی آڑ میں اجین میں مسلمانوں کے گھروںاور عبادتگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دہلی میں روزافزوں فضائی آلودگی اور گردوغبار کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے مشرقی ضلع میں ایک منفرد پہل کی گئی ہے۔ اس کے تحت اکشردھام علاقے میں ریلوے کے تعمیراتی مقام پر ڈرون کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا تجرباتی مظاہرہ کیا گیا۔ اس تکنیک کے ذریعے دھول سے متاثرہ بڑے علاقوں میں کم وقت کے اندر پانی کا چھڑکاؤ کرکے فضا میں اڑنے والی گرد کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: اجین میں کی جارہی انہدامی کارروائی پر کانگریس کی تنقید
دھیان رہے کہ اس سلسلے میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مشرقی ضلع کے نوڈل سیکریٹری وی کے بدھوڑی نے اکشردھام علاقے کا دورہ کرکے وہاں آلودگی کی روک تھام کیلئے کیے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔ یہ علاقہ کامن ویلتھ گیمز ولیج کے آلودگی کے حساس مقامات میں شامل ہے۔اس موقع پر ایم سی ڈی، محکمۂ محصولات، دہلی پولیس، محکمۂ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی)، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) اور ریلوے سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندے موجود تھے۔ افسران نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے تمام محکموں کے درمیان بہتر تال میل اور بروقت ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا۔ معائنے کے دوران اکشردھام کے دھوبی گھاٹ کے قریب ریلوے کے تعمیراتی کام کا ایک طویل حصہ گردوغبار کے اعتبار سے حساس پایا گیا۔ یہاں تعمیراتی سرگرمیوں کے سبب دھول اڑنے کا مسئلہ سامنے آیا، جس کے حل کیلئے ڈرون کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ کا تجربہ کیا گیا۔ اس تکنیک کے تحت ڈرون زمین پر رکھے پانی کے ٹینک سے پانی لے کر پرواز کرتا ہے اور اپنے دونوں جانب تقریباً۱۰۰۔۱۰۰؍ میٹر تک پانی کا چھڑکاؤ کرسکتا ہے۔ اس طرح تعمیراتی مقام کے اطراف بڑے علاقے میں پانی پہنچاکر فضا میں اڑنے والی دھول کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔