• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس کا یوکرین پر حملہ، ایک بچے سمیت۲؍ افراد ہلاک،۶۰؍ زخمی

Updated: November 23, 2026, 1:52 PM IST | Agency | Kyiv

اپنے آبائی شہر پر حملے کے بعد صدرزیلنسکی نے ملک کیلئے مزید فوجی امداد کی اپیل کی۔

Firefighters are attempting to extinguish a fire caused by a Russian attack. Photo: AP / PTI
روسی حملے میں لگنے والی آگ کو فائرفائٹرس بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

روس نے یوکرین کے وسطی صنعتی شہر پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ۷؍سالہ بچہ اور خاتون ہلاک جبکہ۶۰؍ افراد زخمی ہوگئے۔روسی میزائل اور ایک مشتبہ جیٹ انجن والا ڈرون پولینڈ کی فضائی حدود میں بھی جا گرے۔وزیر اعظم پولینڈ ڈونلڈٹسک کا کہنا ہے کہ روسی حملہ ممکنہ دانستہ اشتعال انگیزی ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اتحادی ممالک کا اجلاس۲۳؍ نومبر(آج) کو طلب کرلیا۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے واقعے کو روس کا دانستہ حملہ قرار دینے کے بجائے غلطی قرار دیا۔

  ایک طرف امن معاہدے تک پہنچنے کیلئے امریکی دباؤ کے باوجود ماسکو اور کیف کے درمیان جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے تودوسری طرف   یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے آبائی شہر کریوی ریہ پر روسی حملے کے بعد اپنے ملک کیلئے مزید فوجی امداد کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کا بحرین میں امریکہ کے۲؍ فوجی ٹھکانوں پر حملہ

اس ضمن میں زیلنسکی نے گزشتہ روز ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں نشاندہی کی کہ صنعتی شہر کریوی ریہ کو نشانہ بنانے والے روسی حملے کے نتائج سے نمٹنے کی کوششیں جمعہ کی شام سے جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حملہ ایک شہری علاقے میں ہوا جس کے قریب کوئی فوجی تنصیبات موجود نہیں ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکہ نے کرسمس سے قبل سہ فریقی امن مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ مذاکرات جی ۲۰؍ سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ کے میامی میں واقع گالف ریسورٹ میں ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ، روس اور یوکرین میں سہ فریقی امن مذاکرات کا پہلا دور۱۰؍ اور۱۱؍ نومبر کو ابو ظہبی میں ہو چکا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK